شہ سرخیاں

بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے تقریباً ایک ماہ کی بچی کی جان لے لی

وہاڑی( )آ ئی سی یو وارڈز میں ڈاکٹروں کی عدم توجہ آ کسیجن نہ ملنے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے تقریباً ایک ماہ کی بچی کی جان لے لی والدین کا ڈاکٹروں کی غفلت کے خلاف احتجاج تفصیل کیمطابق احمی پور کے رہائشی دائود علی،محمد باری،بہادر علی،ذولیخاں بی بی،سرور بی بی،دلشاد بی بی اور دیگر نے بتایا کہ بیٹی مہک کی اچانک طبیت خراب ہوئی اور ایمرجنسی میلسی ٹی ایچ کیو لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری ڈی ایچ کیو ریفر کردیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری آ ئی سی یو وارڈمیں داخل کرلیا ہفتہ کے روز وارڈ میں ایڈ مٹ ہوئی جبکہ اتوار کی رات اچانک طبیت خراب ہوئی نرسوں کو بار بار بلوانے کے باوجود مرضی سے چیک کرنے آ ئیں لواحقین کیمطابق بجلی کی بندش کے باعث ساری رات اذیت میں گزاری دیگر وارڈز میں بجلی موجود تھے مگر آ ئی سی یو وارڈ میں جنریٹر سے بجلی کی فراہمی منقطع تھی صبح سویرے طبیت دوبارہ خراب ہوئی دوبارہ نرسوں کو چیک اپ کیلئے بلوایا نرسوں نے ڈاکٹر کے رائونڈ پر ہونے کا بہانہ لگایا اور کہا کہ ڈاکٹر رائونڈ کررہا ہے خود چیک اپ کرے گا اسی دوران بچی کی سانس اکھڑنا شروع ہوگئی اور چند منٹ بعد ہی بچی جاں بحق ہوگئی بچی کی وفات کے بعد فوری نرسیں اور ڈاکٹرز بھی آ گئے جو اپنی فرضی کاروائیاں کرنے لگ گئے اور ہم سے انگوٹھے لگوانے لگ گئے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow