شہ سرخیاں

رت کی وجہ سے ہی پورا خاندان ترقی کرتا ہے

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے تعاون سے آل پاکستان 40واں ویمن بیڈمنٹن انٹرو ارسٹی چیمپئن شپ 2017کا انعقاد ریلوے کلب ملتان کے بیڈمنٹن کورٹ میں منعقد کیا گیا۔ آل پاکستان 40واں ویمن بیڈمنٹن انٹرو ارسٹی چیمپئن شپ 2017کا افتتاح صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ اور وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹرآصف علی نے کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ لڑکیوں کو بھی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ دیہاتوں میں بچیوں کی تعلیم پر پابندی ہوتی ہے جو کہ غلط ہے کیونکہ عورت کی وجہ سے ہی پورا خاندان ترقی کرتا ہے اس کے علاوہ انہوں نے وائس چانسلر جامعہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ کے پاس سہولیا ت نہ ہونے کے باواجود آپ نے زراعت کے شعبہ میں ترقی کے ساتھ ساتھ جامعہ کے طلباء وطالبات اور خصو صاً طالبات کو کھیلوں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کیلئے آپ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ ہم بیڈمینٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کیلئے وقت دینے پر صوبائی وزیر زراعت کے مشکور ہیں وائس چانسلر جامعہ نے کہاکہ حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت نے جامعہ کی ترقی کیلئے بے شمار اقدامات کئیے ہیں جبکہ صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھ نے بھی ہر قدم پر جامعہ کی مدد کی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ کھیلوں کے میدان نہ ہونے کے باواجود بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد جامعہ کا احسن قدم ہے ۔ آل پاکستان 40واں ویمن بیڈمنٹن انٹرو ارسٹی چیمپئن شپ 2017 میں پورے پاکستان سے یونیورسٹیز اورکالجز کی ٹیموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں درج ذیل یونیورسٹیز اور کالجز کی ٹیمیں جن میں یونیورسٹی آف کراچی، یونیورسٹی آف لاہور ، داؤد یونیورسٹی کراچی، اقراء یونیورسٹی کراچی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ،ایمپریل کالج آف بزنس سٹڈی لاہور ، محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان ، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور، بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، پنجاب یونیورسٹی لاہور ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف سرگودھا شامل ہیں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر میاں آفتاب بورانہ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ، پروفسیر ڈاکٹر شفقت سعید ، میاں ندیم بورانہ، سپورٹس انچارج فواد ظفر احمد خان ، ڈاکٹر حافظ تنویر، عثمان جمشید ، سپورٹس کوچ قیصر جاوید اور حفصہ عمر سمیت جامعہ کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow