شہ سرخیاں

جدید دور میں نوجوان نسل کے لیے جدید ترین ای پاکستان پروگرام متعارف کرا یاجا چکا ہے

بہاو ل پور( )مرکزی ڈائریکٹر جنرل سید عمار حسین جعفری نے دو روزہ دورہ بہاول پور کے موقع پرپاکستان سوشل ایسوسی ایشن اورای پاکستان کے باہمی اشتراک سے ای ڈسٹرکٹ بہاول پور پراجیکٹ اور ہم پاکستان کا افتتاح کیا۔ ُ �آٰپی ایس اے کے بزرگ ورکرز اور یوتھ ونگ کے سینکڑوں نوجوانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اسے بہاول پور کی تاریخ کا یادگار دن قرار دیا۔پاکستان سوشل ایسوسی ایشن اورای پاکستان کے زیر اہتمام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبدالرحمٰن ناصر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بہاول پور جیسے پسماندہ خطہ میں ای ڈسٹرکٹ بہاول پورکا افتتاح ایک انقلابی قدم ہے۔بانی ای پاکستان سید عمار حسین جعفری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا لگایا ہوا پودا پاکستان سوشل ایسوسی ایشن اب تناور درخت بن چکا ہے۔ جو گزشتہ 89 سال سے ہرشعبہ زندگی میں پاکستان کی خوشحالی اور عوام کی فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں نوجوان نسل کے لیے جدید ترین ای پاکستان پروگرام متعارف کرا یاجا چکا ہے۔جس سے زراعت ، صحت اور تعلیم سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں انقلاب برپا ہوجائے گا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل شیخ دلشاد احمد قریشی نے کہا کہ موجودہ دور میں ہر شعبہ زندگی میں روایتی طریقہ کار کے بجائے ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دینا ناگزیر ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام ای پاکستان کی ان کاوشوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔کانفرنس کے مختلف سیشنز کے دوران ای ہیلتھ کے مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ عصر حاضر میں جدید ٹیکنالوجی نے صحت کے شعبہ میں عظیم تبدیلیاں برپا کی ہیں جن سے پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص اور خاتمے میں آسانی پیداہوئی ہے۔ای ہیلتھ کے فروغ سے انسانی صحت اورغذائی تحفظ جیسے سنگین مسائل سے نبرد آزما ہوکر معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ای وومن امپاورمنٹ کی مہمان خصوصی ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی نے کہا کہ خواتین کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فروغ انقلابی قدم ہے۔ای ایجوکیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین میاں خالد اویسی نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ٹیوٹا کے ایریا منیجر سید فراست حسن نے ای سکلز سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سکلز کے تحت ٹیکنالوجی کا فروغ ہنر مند قوم تشکیل دینے میں معاون ثابت ہوگا۔کانفرنس کے مختلف سیشنز میں حکیم لطف اللہ،پروفیسر ڈاکٹر مدحت کامل حسین، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، ڈاکٹر حنان مجید، شازیہ قمر، آسیہ کامل، مسٹر اطہر، عبدالرؤف اور محمد اقبال عباسی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب میں محمد مراد ناصر، طلعت محمود، قاسم سولنگی، ڈاکٹر عارف بلوچ، سردار خادم حسین مخفی، میاں سعد الرحمٰن،ملک محمد طارق، ملک ابراہیم، ملک محمد ارشد بھٹہ، مہر کلیم اللہ،ریاض بھٹی، فاران اسلم، مہر محمد عبیداللہ، ڈاکٹر عبدالقیوم شہاب، پروفیسر عتبان اللہ ، عظمیٰ سلطانہ، نصرت رحمٰن اور تبسم ناز کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow