شہ سرخیاں

آصف زرداری زخم خوردہ قوم کو دھوکا نہ دیں، شہباز شریف

فیصل آباد: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سی پیک کو اپنے کھاتے میں ڈال کر زخم خوردہ قوم کے ساتھ مذاق نہ کریں ۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے فیصل آباد میں لوکل باڈیزکنوینشن کی تقریب کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں 90 ارب سے فارم ٹومارکیٹ کی سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں، پرانی منڈی کی سرکاری زمین کو واگزارکراکے دو منصوبے اورمنڈی کی اراضی پرٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں، ایگری کلچریونیورسٹی کے ایک ہزارکمروں کے ہاسٹل کا افتتاح کرکے آیا ہوں۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ فیصل آباد میں اربوں روپے سے بچوں کا اسپتال تعمیرہورہا ہے، ستمبر2017 میں چلڈرن اسپتال مکمل کرلیا جائے گا، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ماہرڈاکٹرز پاکستان بلانے کی بات کی ہے جب کہ لاہورکی طرح سیف سٹی فیصل آباد میں اسی سال شروع کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کھاد کی قیمت کم کی گئی ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کو100 ارب کے قرضے دیے جائیں گے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow