شہ سرخیاں

عبداللطیف انور ، انجم بشیر احمد اور طاہر نسیم گروپوں کے مشترکہ امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی

خانیوال (بیورو رپورٹ ) ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے سالانہ انتخابات 2017-18 منعقد ہوئے ۔جس میں عبداللطیف انور ، انجم بشیر احمد اور طاہر نسیم گروپوں کے مشترکہ امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔عبداللطیف انور بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے الیکشن برائے سال 2017-18 کے سلسلہ میں پولنگ جناح لائبریری ہا ل میں منعقد ہوئی ۔ ڈی سی خانیوال کے حکم کے مطابق چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری محمد عمر چیمہ ایڈووکیٹ صدربار ممبران الیکشن بورڈ جنرل سیکرٹری بار راجہ سہیل ظفر ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سلمان خالد ،جی او آر کی نگرانی میں الیکشن منعقد ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبر ووٹرز نے بھرپور شرکت کی ۔پولنگ ختم ہونے کے بعد چیئر مین الیکشن بورڈ چوہدری محمد عمر چیمہ ایڈووکیٹ نے دیگر ممبران کی موجود گی میں جناح لائبریری ہال میں الیکشن رزلٹ کا اعلان کیا ۔ جس کے مطابق عبداللطیف انور صدر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے کیونکہ ان کے مقابلہ میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے ۔ جبکہ سینئر نائب صدر کے عہدے پر چوہدری خالد محمود 56 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مدمقابل محمد اقبال قریشی صرف 4 ووٹ حاصل کئے جبکہ 2 ووٹ مسترد قرار پائے ،نائب صدر کے عہدے پر راؤ محمد سلیمان 61 ووٹ لے کر کامیاب مدمقابل ساجد خان صرف ایک ووٹ حاصل کرسکے جبکہ 3 ووٹ مسترد قرار پائے ،جنرل سیکرٹری کے عہدے پر راؤ سرور علی 55 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے مدمقابل محمد عدنان سعید صرف 4 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ 3 ووٹ مسترد قرار پائے ،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر ندیم مغل 60 حاصل کرکے کامیاب ہوئے مدمقابل محمد طارق پراچہ صرف 2 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ 2 ووٹ مستردقرار پائے ،فنانس سیکرٹری کے عہدے پر سید شفقت علی شاہ 60 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے مدمقابل شیخ اورنگزیب صرف 2 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ 2 ووٹ مسترد قرار پائے ،سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر چوہدری تنویر احمد خاور 63 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے مدمقابل رانا معین الدین کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ 3 ووٹ مستردہوئے ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر منظور حسین بھٹی 62 حاصل کرکے کامیاب ہوئے مدمقابل فیاض بھٹی صرف ایک ووٹ لے سکے جبکہ 2 ووٹ مستردقرار پائے ،آڈیٹر کے عہدے پر میاں ولی جان 55 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے مدمقابل اشرف گادھی صرف 4 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ 3 ووٹ مسترد ہوئے ،آفس سیکرٹری کے عہدے پر نذیر شاہد 56 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے مدمقابل محمد عامر حسینی 4 ووٹ لے سکے جبکہ 2 ووٹ مسترد قرار پائے ۔ جبکہ ممبران مجلس عاملہ کی دس سیٹوں پر محمد طارق شہزاد56 ووٹ ،محمد عامر ایوب پراچہ60 ، رانا منصور 60 ،قلزم بشیراحمد 59 ،ملک محمد اسلم 57،رانا محمد جاوید 55 ،رومان احمد چوہدری 56 ،چوہدری محمد ارشاد 57 ،محمد ارشد57 ،انجم بشیراحمد 59 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ۔پورے پینل کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد جناح لائبریری سے ریلی نکالی گئی جو ٹی چوک ، ایوب روڈ ، ٹی ایم اے روڈ ،کچہری بازار، چوک سنگلاں والا ، جامع مسجد روڈ ،جامع مسجد چوک ،گرلز کالج چوک اور جی پی او آفس روڈ سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب میں اختتام پذیر ہوئی ۔شہر بھر میں تاجروں ، سیاسی و سماجی راہنماؤں اور کارکنوں نے ریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی منوں پتیاں نچھاور کیں اور جگہ جگہ مٹھائیاں اور جوس تقسیم کئے گئے ۔ شہر بھر میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر اور دیگر عہدیداران کا والہانہ استقبال کرکے انہیں اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی گئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر عبداللطیف انور نے کہاکہ ان کی کامیابی تمام دوستوں کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے ۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے پریس کلب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث مافیا کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا جبکہ مثبت صحافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی انجم بشیر احمد گروپ ، طاہر نسیم گروپ اور عبداللطیف انور گروپ کی مشترکہ کامیابی اور اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں کی مرحون منت ہے ۔عبداللطیف انور نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے الیکشن میں بھرپور مینڈیٹ دینے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

خانیوال (بیورو رپورٹ ) سنئیر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے صدر انجم بشیر احمد ڈسڑکٹ پریس کلب خانیوال کے الیکشن میں اپنے مشترکہ پینل کی تاریخ ساز فتح کو دوستوں کی ثابت قدمی اور اپنے موقف پر سختی سے قائم رہنے کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔انہون صدر عبدالطیف انور ،جنرل سیکرٹری راو سرور علی ،سنئیر نائب صدر چوہدری خالد محمود ،نائب صدر راو سلیمان ،جوائنٹ سیکرٹری ندیم مغل ،انفارمشن سیکرٹری چوہدری تنویر احمد کنور ،ایڈیشنل سیکرٹری انفارمشن منظور حسین بھٹی،آڈیٹر میاں ولی جان ،آفس سیکرٹری نذیر شاہد اور ممبران مجلس عاملہ محمد طارق شہزاد ،رانا منصور ،رانا محمد جاوید ،محمد ارشد خان چاچا ،ملک محمد اسلم ،قلزم بشیر احمد ،چوہدری ارشاد اور انجم بشیر احمد منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اسے ڈسڑکٹ پریس کلب کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔

خانیوال (بیورو رپورٹ ) نومنتخب سکرٹری فنانس ڈسڑکٹ پریس کلب سید شفقت علی شاہ نے کہا کہ ڈسڑکٹ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران و ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے تما سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے قائدین کے فیصلہ کا پاس رکھتے ہوئے پورے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا انہوں نے کہا کہ باصلاحیت قیادت کے منتخب ہونے سے ڈسڑکٹ پریس کلب میں بھرپور صحافتی سرگرمیاں منعقد ہو نگیں ،انہوں نے مزید کہا کہ بلیک میل کرکے عہدے حاصل کرنے والے مخصوص ممبران اپنی کسی کوشیش میں کامیاب نہ ہوسکے اور پریس کلب سازش کا جال بننے والوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پاک ہوگیا ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow