شہ سرخیاں

ڈسڑکٹ پریس کلب الیکشن2017-18ایک جائزہ

ڈسڑکٹ پریس کلب خانیوال کے الیکشن 2017-18میں انجم بشیر احمد گروپ ،عبدالطیف انور گروپ اور طاہر نسیم گروپ کے مثالی اتحاداور اعلی حکمت عملی کے باعث تینوں گروپس کے مشترکہ پینل نے جہاں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی وہاں ہی ڈسڑکٹ پریس کلب سے جھوٹ فریب اور منافقت کی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگیا ۔عبدالطیف انور بلامقابلہ صدراور راو سرور علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ دیگرمنتخب ہونے والے عہدیداران میں چوہدری خالد محمود سنئیر نائب صدر ،راو سلیمان نائب صدر ،ندیم مغل جوائنٹ سیکرٹری ،سید شفقت علی شاہ فنانس سیکرٹری،چوہدری تنویر احمد کنورسیکرٹری اطلاعات ،منظور حسین بھٹی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات،میاں محمد ولی جان آڈیٹراور نذیر شاہد آفس سیکرٹری جبکہ انجم بشیر احمد ،قلزم بشیر احمد، ملک محمد اسلم ،رانا جاوید مصطفی،چوہدری محمد ارشاد،محمد طارق شہزاد،رانا منصور،محمد ارشد خان،رومان چودہدری اور محمد عامر ایوب ممبر مجلس عاملہ منتخب ہو گئے ہیں ۔جہاں تین گروپ لیڈرز نے مثالی کردار ادا کیا وہاں سنئیر ترین صحافی ہفت روزہ شب و روز کے چیف ایڈیٹر امتیاز علی اسد نے بھی کمال ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے مشترکہ پینل کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ڈسڑکٹ پریس کلب خانیوال کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اتنی بھاری اکثریت سے ایک ہی پینل نے کامیابی حاصل کی ہے ۔کیونکہ یہ اتحاد حقیقی صحافیوں کا فطری اتحاد تھاجو منافقت اور ہر قسم کی سازشوں سے پاک اور تینوں گروپ لیڈر زکی نیک نیتی ثابت قدمی اور اعلی انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے ۔ڈسڑکٹ پریس کلب خانیوال کی یہی تاریخ رہی ہے کہ انتخابات سے چند ہفتے قبل چند مفاد پرست ایک پریشر گروپ بنا کر تمام گروپ لیڈرز کو بلیک میل کرکے اہم عہدوں پر الیکشن میں اپنا نام شامل کر لیتے تھے جس کے باعث ان عہدوں کے اہل سنئیر صحافی ان مفاد پرستوں کے باعث ہمیشہ الیکشن پینل سے باہر رہنے کو ترجیح دیتے ۔مگراس مرتبہ تمام سازشیں اور حربے دم توڑ گئے عجیب اتفاق دیکھیں تمام گروپس میں بلیک میل کرکے عہدے حاصل کرنے والے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے۔جنہوں نے سول کورٹ سے ہائی کورٹ اور بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خانیوال کی عدالت میں اپنا موقف پیش کیا مگر حقائق کے منافی ہونے کے باعث تما م کورٹس سے وہ ریلیف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے تو انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بنائے جانے والے الیکشن بورڈ پر من گھڑت الزامات لگا ئے کیونکہ اکثریت نہ ہونے کے باعث انہوں نے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشیش کی مگر ہر فورم پر ناکامی کے بعد جب 15اپریل کو الیکشن کے روز ان کے پاس کوئی قانونی اوراخلاقی جواز باقی نہ رہا تو انہوں نے خود ساختہ پینا فلیکس باڈی بنا کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشیش کی جیسے ہر سطح پر مسترد کردیا گیا۔

ڈسڑکٹ پریس کلب خانیوال کے الیکشن2017-18کے غیر جانبدارانہ اور شفاف انعقاد کا سہرا عدالت عالیہ ،سول کورٹس ،ڈپٹی کمشنر خانیوال مظفر خان سیال اور ان کی جانب سے بنائے جانے والے الیکشن بورڈ کے سر ہے الیکشن بورڈ ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عمر چیمہ،جنرل سیکرٹری راجہ سہیل ظفر،ڈسڑکٹ انفارمشن آفیسر سلمان خالد اور جی او آر احمد فراز پر مشتمل تھا ۔جس نے کسی بھی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ڈسڑکٹ پریس کلب خانیوال کے آذادانہ غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کویقینی بنایا ۔جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔تینوں گروپ لیڈرز عبدالطیف انور ،انجم بشیر احمد اور طاہر نسیم نے تاریخی کامیابی کے بعد ڈسڑکٹ پریس کلب خانیوال کے ممبران اور نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ڈسڑکٹ پریس کلب میں دئیے جانے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اس عزم کو دھرایا ہے کہ یہ فطری اتحاد اسی طرح مستقل بنیادوں پر قائم رہے گا ۔ ڈسڑکٹ پریس کلب خانیوال کے منفی سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈسڑکٹ پریس کلب خانیوال کو ان عناصر سے پاک کردیا جائے گا۔ صحافیوں کو پریس کلب کی بلا امتیاز ممبر شپ دی جائے گی۔پریس کلب کے ممبران کو ملکی اور غیر ملکی دورے کروائے جائیں گئے صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس ،صحافی کالونی کے قیام سمیت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے متعدد کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔جبکہ ڈسڑکٹ پریس کلب خانیوال میں صحافتی۔علمی ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے موثر اقدامات بھی کیے جائیں گئے۔

تحریر :قلزم بشیر احمد (نمائندہ اے پی پی/پی ٹی وی خانیوال
موبائل نمبر0301-7595300

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow