شہ سرخیاں

کورس ٹریفک سے متعلقہ تمام قوانین سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے

ملتان()محمد شریف چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی ہدایت پرڈرائیونگ سکول سٹی ٹریفک پولیس ملتان میں تقسیم اسنادتقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر ملتان کی طرف اسناد تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈرائیونگ سکول سے تربیت مکمل کرنے کے بعد ہم آپ سے امید کرتے ہیں آپ بہترین انداز سے ڈرائیونگ کریں گے اور دوسرے روڈ یوزرز کے لیے مشعل راہ بنیں گے ۔چیف ٹریفک آفیسر ملتان نے کہا ڈرائیونگ سکول سے تربیت مکمل کرنے کے بعد آپ کے ڈرائیونگ کرنے کے رویے میں مثبت تبدیلیاںآئی ہوں گی اور آپ کو دوران ڈرائیونگ گاڑی کے مختلف حصوں ،فرسٹ ایڈ ،ٹریفک کے سائنز ،سگنلز و دیگر ٹریفک قوانین سے آگاہی ملی ہو گی جس کی بدولت آپ دوسرے ڈرائیورز کے لیے باعث تقلید بنیں گے ۔ڈرائیونگ سکول میں نہ صرف پریکٹیکل ٹریننگ دی جاتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تھوریٹیکل ٹریننگ بھی دی جاتی ہے ۔دوران کورس ٹریفک سے متعلقہ تمام قوانین سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے تاکہ ٹریننگ کرنے والے طلباء و طالبات قوانین سے بہترین طور پر آگاہ ہو سکیں ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow