شہ سرخیاں

تحریک انصاف کی ’’سٹپنی‘‘آج پانامہ فیصلہ آنے کے بعدپھٹ جائے گی

ملتان()پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر رہنما وں سہیل فراز اور عبدالرحمان فری نے کہا ہے کہنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ’’سٹپنی‘‘آج پانامہ فیصلہ آنے کے بعدپھٹ جائے گی، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات غلط ثابت ہونگے۔اب ملک میں صرف ترقی ہو گی اور ترقی یافتہ پاکستان ہی ہمارا مقدر بنے گا کیونکہ اس ملک کی قیادت عوام کی خدمت سے سرشار میاں محمد نواز شریف کر رہے ہیں۔عمران خان کی تمام کوششیں بے کار ثابت ہو گی اور جھوٹوں کا ہی منہ کالا ہو گا۔شکست عمران خان کا مقدر بنے گی، وزیراعظم عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما وں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہے ۔ قائد میاں نوا زشریف، عابد شیر علی اور جاوید نیاز کی ہدایت پر ضلعی، شہری تنظیم کے عہدے تحلیل کر کے تنظیم نو شروع کر دی گئی ہے۔اس موقع پر اکمل آصف قریشی،رانا ارشاد، عامر سمرا، ملک ارشد،رانا ولی، محمد ایان ، ملک جاوید ودیگر بھی ہماہ موجود تھے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow