شہ سرخیاں

جہلم

لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے تقریب
جہلم ()وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے خصوصی پروگرام کے تحت ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے تقریب 15مئی بروزپیر گورنمنٹ کالج ٹالینوالہ بلال ٹاون جہلم میں منعقد ہوگی ۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 416 سے زائد طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپس دیے جائیں گے ۔ لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر احمر نائیک، اے ڈی سی جی کاشف محمد علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ضیغم نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈی آئی او عثمان سندھو، ڈی ایس پی سٹی شاہد صدیق، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کالج کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شرکا ء کیلئے صاف پانی اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا جائے اسی طرح پولیس سکیورٹی ، ٹریفک کے حوالے سے جامع پلان مرتب کرے گی جبکہ صفائی ٹی ایم اے جہلم کی ذمہ داری ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم (آصف انقلابی)ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے کہاہے کہ ضلع جہلم کی چار تحصیلوں میں ماہ رمضان میں چھ رمضان بازار لگائے جائیں گے جن میں صارفین کو تمام اشیائے خودونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی اور اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آٹا اور چینی پر خصوصی سبسڈی دی جائیگی اور ہر رمضان بازار میں گرم موسم کے پیش نظر پنکھے اور ائر کولر فراہم کئے جائیں گے تاکہ صارفین پرسکون ماحول میں خریداری کر سکیں۔
اجلاس میں بتایا گیا ک مشین محلہ نمبر 2، اکرم شہید پارک،دینہ سٹی پولیس پوسٹ کے بلمقابل ، بوہار چوک سوہاوہ، ٹی ایم اے آفس کے باہر کھیوڑا اور مین بازار شالیمار چوک پنڈ داتانخان میں رمضان بازار لگائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کے 24 مئی سے شروع ہونے والے رمضان بازار آخری روزے تک لگے رہیں گے اور جہلم کے عوام کو کم قیمتوں پر معیاری اشیا کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ زائد قیمت وصول کرنے والوں اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کسی کے ساتھ نرم رویہ نہیں اپنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ اپنی اپنی تحصیل میں لگنے والے رمضان بازار میں اشیا ء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کروں گا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا خادم ا علی سمیت ہم سب کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع جہلم میں لگائے جانیوالے رمضان بازاروں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کی جانب سے ہر رمضان بازار میں تازہ سبزیوں کے سٹالز لگائے جائیں گے اور اعلی معیار کی سبزی ارزاں نرخو ں پر فراہم کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دین کی نسبت رسومات اور رواجات کا زیادہ باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے۔مولاناامیر محمد اکرم اعوان
جہلم ( )عجیب بات یہ ہے کہ عالم کفر میں اسلام پھیل رہا ہے اور مسلمان کافروں جیسا بننے کی کوشش میں لگے ہیں۔نام ،حلیہ،لباس کافروں جیسا پسند کرتے ہیں رسمی مسلمان ہیں بس مسلمانوں کے گھر پیدا ہوگئے۔دین لمحے لمحے کو اللہ کی اطاعت میں بسر کرنے کا نام ہے ،دین ماننے کا نام ہے منوانے کا نہیں ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان صاحب نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں کوئی نبی کریم ﷺ کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دے گا وہ دل روشن ہو جائے گا۔اس میں اللہ کا نور آجاتا ہے ۔بندہ مومن کے ذمہ ہے کہ خود نیکی اختیار کرے اور برائی کو ختم کرنے کا سبب بنے۔برائی کو مٹا یا جائے بندے مارنا مقصد نہیں اگرکوئی برائی سے توبہ کر لے اسے سینے سے لگا لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم کا مخلوق سے مطالبہ ہے کہ مجھے پہچانو جو انبیاء ؑ کے بغیر ممکن نہیں اللہ کی عظمت کو جاننے کے لیے عظمت رسالت ﷺ کو جاننا شرط ہے ۔عبادت اس اطاعت کا نام ہے جو عظمت الہی سے آشنا ہوکر اس کے سامنے اپنی گردن جھکا دی جائے ۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow