شہ سرخیاں

ممتاز ترقی پسند شاعر خالد حمیدی اور معروف مزدور رہنماء با با ئے مزدور اظہر عباس کی یاد میں مشاعرہ منعقد کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں ممتاز ترقی پسند شاعر خالد حمیدی اور معروف مزدور رہنماء با با ئے مزدور اظہر عباس کی یاد میں مشاعرہ منعقد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سعید الظفر صدیقی جبکہ صدارت جازب قریشی نے کی مشاعرے سے ملک کے ممتاز شعراء کرام اقبال خاور ،قیصر وجدی ،ارم زہرہ ،مرزا مقبول اور دیگر شعراء نے پنا کلام پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض معروف کمپیئر سماجی رہنماء شعیب ناصر نے انجام دیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سعید الظفر صدیقی نے کہاکہ ملک و قوم کے لئے خالد حمیدی اور اظہر عباس کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا صدر تقریب جازب قریشی نے کہاکہ ممتاز ترقی پسند شاعر خالد حمیدی اور مزدور رہنماء اظہر عباس اپنے شعبے کے مجاہد تھے انہوں نے مشاعرے کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے ملک و قوم کے لئے خدمات انجام دینے والوں کے لئے ادبی محفل کا انعقاد کیا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow