شہ سرخیاں

سرگودہا( )ہلال احمر برانچ سرگودہا کے اجلاس میں 2017کا بجٹ تخمینہ پیش کر دیا گیا

سرگودہا( )ہلال احمر برانچ سرگودہا کے اجلاس میں 2017کا بجٹ تخمینہ پیش کر دیا گیا ۔ بجٹ کا خسارہ ایک کروڑ 38 لاکھ روپے ظاہر کیا گیا ہے آمدنی چھ کروڑ بائیس لاکھ 83ہزار اور اخراجات کا اندازہ سات کروڑ 60لاکھ 92ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ اجلاس ہلال احمر برانچ کے چیئر مین /ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت برانچ کے کمیٹی روم میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں ہلال احمر برانچ کی سیکریٹری /ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کے علاوہ دیگر ممبران چوہدری شمیم جہانگیر ،میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید،ڈاکٹر شاہد منظور ، محمد عرفان بٹ ، میاں طارق یعقوب ، صدر چیمبر آف کامرس قیصر اقبال ، مظہر احمد ملک ، نثار احمد خان ، منیر لغاری اور حاجی فاروق حسن کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔ سیکریٹری ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بجٹ 2017پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہلال احمر برانچ کی آمد نی کا اندازہ چھ کروڑ بائیس لاکھ 83ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ جس میں ریڈکریسنٹ مین آفس کی آمدنی 94لاکھ 43ہزار روپے ، مارننگ یونٹ کی آمدنی ساڑھے چار لاکھ روپے اورایوننگ یونٹ سے چھ لاکھ 92ہزار ،گائنی یونٹ کی آمدنی 81لاکھ 82ہزار روپے ‘وی آئی پی گائنی یونٹ کی آمدنی چالیس لاکھ چار ہزار ، پیڈز یونٹ سے ایک لاکھ ساڑھے سات ہزار ، آئی یونٹ دو لاکھ 85ہزار ، یورا لو جی /ڈائلیسز یونٹ سو ادو لاکھ ، لیبارٹری 44لاکھ پچاس ہزار ، عید گاہ ڈسپنسری 25لاکھ گیارہ ہزار روپے ، سیٹلائٹ ٹاؤن (زنانہ)ایک کروڑ 61لاکھ 81ہزار ،گائنی یونٹ وی آئی پی سیٹلائٹ ٹاؤن ایک کروڑ 44لاکھ 45ہزار،پیڈز یونٹ سیٹلائٹ ٹاؤن چھ لاکھ 86ہزار اور ریڈ کریسنٹ ہسپتال بھیرہ سے آمدنی کا اندازہ چھ لاکھ بیس ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ اخراجات کی تفصیل پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بتایا کہ مجموعی طور پر اخراجات کا تخمینہ سات کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد لگایا گیا ہے۔ جس میں ریڈ کریسنٹ مین برانچ کے اخراجات کا اندازہ 91لاکھ 70ہزار ، ہلال احمر ہسپتال 63لاکھ 42ہزار ، گائنی یونٹ سلانوالی روڈ 61لاکھ 93ہزا ر ،پیڈز یونٹ دس لاکھ چھ ہزار ، آئی یونٹ بارہ لاکھ ، یورالو جی یونٹ 9 لاکھ 95ہزار ، ماڈرن لیبارٹر ی 23لاکھ 34ہزار ، عید گاہ ڈسپنسری 48لاکھ 95ہزار،زنانہ ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن ایک کروڑ69لاکھ 66ہزار ، وی آئی پی گائنی یونٹ سیٹلائٹ ٹاؤن 85لاکھ 32ہزار ،پیڈز یونٹ سیٹلائٹ ٹاؤن 23لاکھ پندرہ ہزار، ریڈ کریسنٹ بھیرہ کے اخراجات 26لاکھ 71ہزار اور ترقیاتی کاموں پر اخراجات کیلئے 54لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق بھی کی گئی۔ اسی طرح اجلاس میں ایوننگ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہ میں پندرہ ہزار کا اضافہ کا فیصلہ کیا گیا اور ہسپتال کیلئے مختلف شعبوں کے آلات کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ڈائلسزیونٹ کی اپ گریڈیشن اور ہلال احمر کی آمدنی میں اضافے کیلئے فنڈریزنگ کیلئے مین برانچ میں مزید دکانوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں جائیداد کی رجسٹری اور مختار ناموں پر ریڈ کریسنٹ ٹیکس لگانے سمیت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ہلال احمر کی ٹکٹوں کی فروخت کیلئے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں منشیات کے عادی مریضوں کی بحالی سنٹر/ہسپتال کی تعمیر کیلئے مثبت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا گیا جس کا قیام سرگودہا میں انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس میں ہلال احمر برانچ میں ڈائلسز یونٹ کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس ادارہ کو فعال بنانے میں مخیر حضرات کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے اس ضمن میں مزید پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور کم آمدنی والے افراد اس ادارہ سے استفادہ کر سکیں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow