شہ سرخیاں

36 ہزار این جی اوز سماجی مسائل حل کرنے میں ناکام

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں رجسٹرڈ 36 ہزار نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز (این جی اوز) سماجی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔
صوبہ سندھ میں عوامی فلاح بہبود کو یقینی بنانے میں جہاں حکومتی ادارے ناکام ہیں وہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں رجسٹرڈ 36 ہزار این جی اوز بھی سماجی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں بیشتر این جی اوز ملٹی ملین ڈالر کے منصوبوں میں کارپوریٹ ادارے کی طرزکا کردار ادا کر رہی ہیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں 36 ہزار این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جن میں کراچی کی 12 ہزار اور اندرون سندھ کی 24 ہزار این جی اوز شامل ہیں ان میں سے 90 فیصد این جی اوز کارپوریٹ کلچر کا شکار ہوچکی ہیں این جی اوز کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور انگریزی بولنے والے چاہئیں این جی اوز کا تعلق لوگوں سے کمزور ہوتا جارہا ہے این جی اوز چلانے والے ٹیکنوکریٹس اور کنسلٹنٹس کے ساتھ فائیو اسٹار ہوٹلوں کے ہالوں اور بورڈز روم میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں یہ معاشرے کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow