شہ سرخیاں

گجرات کی خبریں

گجرات( ) ممتازسماجی شخصیت اور سول سو سائٹی کے ضلعی صدر حاجی خالد پرویز منگا کی خالہ جان اور محمد سعید منگا کی والدہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے ختم قل گزشتہ روز جامع مسجد عبدالستار میں پڑھا گیا جس میں ہر مکتبہ کے لوگوں نے شر کت کی جن میں میاں پرویز اختر پگانوالہ ،شیخ سلیم ،سید باقر رضوی ،نثار الدین ساجد راٹھور ، افتخار احمد بھٹہ ،شاہ رخ خان ،سیٹھ اررشد صراف،حاجی محمد حسین ،حاجی غلام نبی ، باؤ محمد ایوب منگا ،حاجی محمد صدیق کو ٹلہ ،مطیع اللہ منگا ،منیر حسین منگا ،لالہ موسیٰ،ھافظ محمد ایوب صراف ،طارق جاوید منگا ،حاجی رزاق صراف ،حاجی مشتاق منگا ،آصف جاوید منگا ،ولید ارشد منگا ،ارشد جاوید منگا ،طارق جاوید منگا ،عامر جاوید منگا ،محمد سعید منگا سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(نمائندہ خصوصی)ممتاز ترقی پسند دانشور اور صدر سول سو سائٹی گجرات حاجی خالد پرویز منگا کی خالہ جان کی اچانک وفات پر دوست احباب نے حاجی خالد منگا کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کر ے اور سو گواروں کو صبر جمیل دے اظہار افسوس کرنے والوں میں سید باقر رضوی ،انور شیخ نثار الدین ساجد راٹھور ،خان محمد اختر وڑائچ ،شاہ رخ خان ،افتخار احمد بھٹہ ،اور دیگر شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( ) گجرات اور گردو نواح میں سخت گرمی کے بعد رات کو تیز رفتار آندھی اور طوفان نے گجرات جی ٹی روڈ پر لگے ہوئے بڑے بڑے سائن بورڈ زمین بوس کر دئیے جس کی وجہ سے سائن بورڈ اور درخت بجلی کی تاروں پر گرنے سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی اور کئی گھنٹوں بجلی بند رہی ،تیز رفتار آندھی اور اور تیز رفتار بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہو گی اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگی گرمی کے ستائے ہو ئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( ) جی ٹی ایس چوک میں سیوریج کے لیے کھودا گیا گڑھا کسی وقت بھی کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتا ہے ،گڑھے میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو چکا ہے آئے روز راہ گیر اس گڑھے میں گر زخمی ہو رہے ہیں مگر کارپوریشن کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ایسا نہ ہو کہ کوئی بچہ یا کوئی بوڑھا اس گڑھے میں گر موت کی وادی میں نہ چلا جائے لہذا اس گڑھے کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( ) جی ٹی ایس چوک میں سیوریج کی کھودائی سے پرانا لاری ادا کے دوکانداروں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں دوکان داروں کا کہنا ہے کہ جس دن سے سیوریج کی کھودائی کی گئی ہے اس دن سے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں دوکاندار سارا سارا دن فارغ بیٹھ کر گاہکوں کا انتظار کرتے ہیں اور سارا دن مٹی کی زد میں بیٹھ کر بیمار ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں سیوریج ڈالنے والی ٹیم بھی سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( ) پاسپورٹ آفس گجرات کے انچارج محمد حیات نے پاسپورٹ آفس میں اپنا قانون بنا لیا ،پاسپورٹ کے حصول کے لیے آنے والے مرد خواتین زلیل وخوار ہو نے لگے ،پاسپورٹ آفیسر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کر نا اپنا فرض سمجھتا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ گجرات پاسپورٹ آفس میں تعینات ہونے والے پاسپورٹ آفیسر محمد حیات نے پاسپورٹ آفس میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے پاسپورٹ کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کو بلاوجہ تنگ کر نا اس نے اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے اور بالخصوصخواتین کے ساتھ بدتمیزی کر نا اپنا فرض سمجھتا ہے اور فارموں پر بھی بلاوجہ اعتراض لگا کر روزنہ ہزاروں روپے کما رہا ہے جبکہ پاسپورٹ کا عملہ بھی اس کے ساتھ ملا ہوا ہے جو سائلین کو مختلف حیلے بہانوں سے لوٹتا ہے اور جو کوئی سائل پاسپورٹ آفیسر اور عملہ کی مٹھی گرم کرتا ہے اس کا کام کر دیا جاتا جو کوئی ایف سی نہ دے اس کا پاسپورٹ فارم روک لیا جاتا ہے اس طرح پاسپورٹ آفیسر محمد حیات نے آفس میں قانوں بنا رکھا ہے جبکہ دوسری طرف پاسپورٹ آفس میں تعینات پو لیس کا عملہ بھی ایجنٹوں کا کردار ادا کر رہا ہے پولیس اہلکار روزانہ دس سے بارہ کیس جمع کروا کر ہزاروں کما رہے ہیں جبکہ عام شہری اپنے پاسپورٹ کے حصول کے لیے سخت گرمی میں دھکے کھار رہے ہیں،گجرات کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی جی پاسپورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow