شہ سرخیاں

اگر بھارت پاکستان کا ایجنٹ پکڑتا تو وہ عالمی عدالت کی پرواہ بھی نہیں کرتا،عمران خان

ملک میں شریف خاندان کی لمیٹڈ کمپنی جب کہ سندھ میں زرداری خاندان کی لمیٹڈ کمپنی کی حکومت ہے،چیرمین تحریک انصاف . آئی این پی
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کی اور اگر بھارت پاکستان کا ایجنٹ پکڑتا تو وہ عالمی عدالت کی پرواہ بھی نہیں کرتا۔
کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ہمارے ملک میں شریف خاندان کی لمیٹڈ کمپنی جب کہ سندھ میں زرداری خاندان کی لمیٹڈ کمپنی کی حکومت ہے، ایک چھوٹی کمپنی مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور اسفند یار کی بھی ہے یہ ساری کمپنیاں امیر ہوتی جارہی ہیں جب کہ قوم غریب اور یہ کرپشن کرکے پیسا ملک سے باہر بھیج رہے ہیں جس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال میں 800 ارب روپے بیرون ملک منتقل کیے گئے، نوازشریف نے پاکستان سے پیسا چوری کرکے باہر بھیجا اور پراپرٹی بنائی جب کہ قوم اپنے پیسے کو بچانے کیلئے کھڑی نہیں ہوگی تب تک کچھ نہیں ہوسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف بتائیں کہ ملک سے باہر آپ کے کون سے بزنس اور کون سے آپ کے پارٹنر ہیں قوم جاننا چاہتی ہے جب کہ پاناما کیس پر بنائی گئی جے آئی ٹی کو کہیں گے کہ اس پر پوری تحقیقات ہونی چاہئے جے آئی ٹی دنیا کو کہے کہ نوازشریف کہ جتنے بزنس ہیں وہ ہمیں بتائیں، ہندوستان میں آپ کے بچوں کے کون سے بزنس پارٹنر ہیں جے آئی ٹی کو بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ آپ کے میڈیا سیل سے ڈان لیکس کی بات باہر کیسے نکلی، ڈان لیکس کے بعد جو کچھ آپ نے کیا اس پر قوم کو آپ پر اعتبار نہیں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow