شہ سرخیاں

تعزیتی اجلاس

گجرات(نمائندہ خصوصی) سول سو سائٹی گجرات کا ایک تعزیتی اجلاس گزشتہ روز ضلعی صدر حاجی خالد پرویز منگا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی سماجی اور ادبی شخصیت سابق صدر پریس کلب ،سابق ممبر پنجاب کو نسل اور سابق ممبر ضلع کو نسل گجرات چوہدری اصغر علی گھرال ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی شاندار سیاسی سماجی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا تعزیے اجلاس میں سو ل سو سائٹی کے ممبر ان کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس موقع پر ضلعی صدر سول سو سائٹی گجرات حاجی خالد پرویز منگا نے کہا کہ چوہدری اصغر علی گھرال ایک نفیس انسان تھے ان کی ساری زندگی محلوق خدا کی خدمت میں گزاری انہوں نے بطور سیاستدان ،سماجی ورکر اور بطور وکیل اورصحافی اچھا وقت گزار یہی ان کی ایک اعلی مثال تھی انہوں نے کہا کہ چوہدری اصغر علی گھرال دھڑے کے پکے انسان تھے جس جماعت کے ساتھ رہے اس کے ساتھ مرتے دم تک اپنی دوستی نبھائی ،وہ چوہدری ظہور الہی شہید کے بااعتماد ساتھیوں میں بھی شمار کیے جاتے تھے ،حاجی خالد پرویز منگا نے کہا کہ اصغر علی گھرال ادب اور صحافت میں بھی بہت بڑا نام رکھتے ہیں ان کی بڑی بڑی کتب شائع ہوئیں اور شہرت کی بلندیوں کو چھو گئیں ،ان کی وفات سے گجرات شہر ایک اچھے پڑھے لکھے انسان دوست محروم ہو گیا ہے ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاہد صدیوں بعد بھی پورا نہ ہو سکے ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور ان کے خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ،اس موقع پر سید باقر رضوی ،نثار الدین ساجد راٹھور ،افتخار بھٹہ، شاہ رخ خان ،اور دیگر نے بھی چوہدری اصغر علی گھرال کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(نمائندہ خصوصی)سینئر صحافی اور چیف ایڈیٹر روز نامہ گجرات پوسٹ محمد انور شیخ نے ایک تعزیتی بیان میں چوہدری اصغر علی گھرال ایڈووکیٹ کی وفات کو گجرات کی صحافی برادری کے یے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ چوہدری اصغر علی گھرال ایڈووکیٹ گجرات کی صحافی برادری کی آئیڈیل شخصیت تھے اور صحافیوں کے لیے ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے ان کی وفات سے گجرات کے صحافی نہ صرف ایک اچھے انسان سے ایک اچھے استاد سے بھی محروم ہو گئے ہیں ،انور شیخ نے کہا کہ چوہدری اصغر علی گھرال نے ہمیشہ اپنی قلم کی طاقت سے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی اور ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی طرف سے اچھی سے اچھی تجاویز سے نوازا سچ تو یہ ہے کہ چوہدری اصغر علی گھرال گجرات کے صحافیوں کے لیے ایک شجر سایہ دار تھے جہاں گجرات کے تمام صحافی بیٹھ کر فخر محسوس کرتے تھے ان کی وفات ایک بہت بڑا سانحہ ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو اپنی اجواررحمت میں جگہ دے آمین

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow