شہ سرخیاں

میئر خضدار کی جانب سے زبیدہ زہری کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر خاموش نہیں بھیٹیں گے ۔بی این پی عوامی

قلات()جھالاوان کی بیٹی خضدار کے رہائشی زبیدہ زہری کوملازمت سے برطرف کرنے کے خلاف قلات میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں زبیدہ زہری، بی این پی(عوامی ) خضدار اورقلات کے خواتین ونگ ،سمیت بی این پی (عوامی )قلات خضدار کے سینکڑوں کارکنان شامل تھے ،مظاہرین نے پارٹی پرچم ،پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے رکھے تھے جن پر زبیدہ زہری کی برطرفی کے خلاف مختلف نعرے درج تھے ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زبیدہ زہری ،بی این پی عوامی خضدار کے خواتین ونگ کے ندا مینگل ،شکیلہ زہری ،قلات کے آمنہ قادر عمرانی ،بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی عزیز مغل ،بی این پی عوامی خضدار کے رہنمائوں پیرجان بلوچ ،ارشاد غنی بلوچ،امین شاد زہری ،شہزاد ساسولی ،بی این پی عوامی قلات کے جنرل سیکرٹری عبدالستار نیچاری ،ضلعی کونسلر مقبول گل محمدشہی ،تحصیل صدر نذیر نیچاری ،میر شکیل علیزئی ،عارف قلندرانی ،امان اللہ علیزئی ،مختیار نیچاری ،انجینئر پیر جان ،عبدالقادر،نوراحمد دیگرنے کہا کہ زبیدہ زہری جو کہ جھالاوان کی بیٹی ہے جو کہ 2013میں محکمہ ایجوکیشن میں بھرتی ہوئیں اور چار سال تک محنت اور لگن کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیتی رہی اور باقاعدگی سے تنخواہیں بھی لیتی رہی ،مگر گزشتہ برس سیاسی بنیادوں پر خضدار کے میئر عبدالرحیم کرد کی ایماء پر زبیدہ زہری کوملازمت سے ناجائز برطرف کرکے اس کی شاگرد کو انکی جگہ تعینات کیا گیا جوکہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ،اس حوالے سے وہ جمہوری اور قانونی طریقے سے ہر فورم پر آوز اٹھائی مگر آج تک انصاف نہیں مل رہا ،بی این پی عوامی مظلوموں کی آواز بن کر ہر سطح پر جھالاوان کی بیٹی کے ساتھ ہے،انہوںنے کہا کہ فتح حق اور سچ کی ہوتی ہے ہمیں انصاف کیلئے کوئٹہ پریس کلب ،کراچی پریس کلب اور اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرے اور بھوک ہڑتال کرنا پڑے بھی کرینگے ،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ زبیدہ زہری کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازخود نوٹس لیکر انہیں انصاف فراہم کریں ۔آخر میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow