شہ سرخیاں

گورنربلوچستان کی عبدلرحیم مندوخیل کی وفات پر ان کی اہلخانہ سے تعزیت

ژوب ( ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی بدھ کے روز پشتونخوا میپ کے سینئر ڈپٹی چیئرمین اور رکن قوی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ژوب گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وہ کچھ دیر ان کے لواحقین کے ہمراہ رہے بعدازاں انہوں نے مرحوم کی سیاسی ، علمی ، ادبی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ اس موقع پر سنیٹر عثمان خان کاکڑ، کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید، ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ، ڈی آئی جی عبداللہ خان مروت، اور ڈی پی او زاہد آفاق کے علاوہ سیاسی ، قبائلی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow