شہ سرخیاں

قرآن ، رمضان اور پاکستان ایک دوسرے سے جدا نہیں کیے جاسکتے ۔ حافظ محمد ادریس

لاہور ( )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے مرکز الہدٰی ماڈل ٹائون میں استقبال رمضان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے جو اس نے اس قوم کو 27 رمضان کے دن 1947ء میں عطافرمایا تھا۔ قرآن ، رمضان اور پاکستان ایک دوسرے سے جدا نہیں کیے جاسکتے ۔رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے قرآن اللہ کا آخری پیغام اور مکمل نظام زندگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بانیٔ پاکستان قائداعظم کے الفاظ میں پاکستان اسلامی نظام کی تجربہ گاہ ہے ۔ قائد اعظم کو اللہ مہلت دیتا تو پاکستان کا دستور اور نظام قرآن کی تعلیمات میں ڈھل جاتا ۔ قائد کے بعد ہر حکمران نے پاکستان کے حقیقی نظریے سے ہٹ کر ذاتی پسند و ناپسند اور اپنی من مرضی قوم پر مسلط کی جس کی وجہ سے یہ باغ وبہار ملک آج ملبے کا ڈھیر اور قرضوں کے بوجھ تلے دب چکاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ہم نے ظلم و ستم اور لوٹ مار و کرپشن سے بچا کر ایک عظیم ملک بنانا ہے تو اس کا راستہ قرآن کا نظام عدل و انصاف ہے ۔ پوری قوم کو اس رمضان میں اللہ سے معافی مانگ کر تجدید عہد کرنا چاہیے کہ یہ ملک قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق تبدیل کیا جائے گا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow