شہ سرخیاں

ناقص تحقیقات کے باعث کرپشن کے مجرمان کابری ہونا بڑاسوالیہ نشان ہے

لاہور ( ) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصو د احمد نے کہاہے کہ نیب کی جانب سے تین ارب روپے کی کرپشن کے ملزمان کو ناقص تحقیقات کے نتیجے میں عدالتوں سے بری کروانے کی اطلاعات انتہائی تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہیں۔کرپشن نے ملکی اداروں کوتباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے۔اہم عہدوں پر تعینات کرپٹ عناصر نے لوٹ مار کابازار گرم کررکھاہے۔سابقہ اور موجودہ دور حکومت میں منافع بخش اداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجاتا رہا ہے ۔ایف آئی اے ،نیب اور دیگر احتساب کے اداروں میں موجودکالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں تین ارب روپے کی جائیدادیں خریدی گئیں جن کی مارکیٹ سے دس گنا زیادہ قیمت اداکی گئی۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیاتھا مگر ملی بھگت کے باعث مجرمان کو آزادکروانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے برابر ہے اور کرپٹ اور بدعنوان بااثر افراد پیسے کے بل بوتے پر عدالتوں سے چھوٹ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت احتساب کہیں نظر نہیں آتا۔ہرروزکرپشن کے نئے اسکینڈلز سامنے آنے سے عوام اضطراب اور شدید بے چینی کاشکار ہیں۔غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔لوگوں کو ریلیف کے نام پر سبزباغ دکھائے جاتے ہیں۔جب تک اداروں سے کرپٹ عناصر اور کرپشن کاقلع قمع نہیں کردیاجاتا ہے ملک ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل سے مالامال بنایا ہے مگربدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے حکمران ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو قربان کردیتے ہیں۔احتساب کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن قیادت ملک وقوم کو میسر آئے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow