شہ سرخیاں

سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لیئے ریسکیو 1122 جہلم کی فرضی مشق

جہلم ( ) دریائے جہلم بمقام بیلا پلی ریسکیو 1122جہلم نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرضی مشق کی۔اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسرریسکیو 1122 چوہدری عزیز احمد اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ جہلم احمر نائیک نے شرکت کی۔ ان مشقوں میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے ،ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ڈوبتے ہوئے شخص کوبچانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔نیز انخلاء کے دوران زخمی ہونے والے افرادکو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنا بھی شامل ہے ۔ ریسکیو کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپس میں رجسٹریشن پوائنٹ،میڈیکل کیمپ،انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور سیلاب میں استعمال ہونے والاسازوسامان شامل ہیں۔ریسکیو1122 کے ساتھ کو آرڈینیشن اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیئے محکمہ ہیلتھ اورسول ڈیفنس نے بھی فرضی مشقوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ جہلم احمر نائیک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی طرف سے کی جانے والی یہ مشق بہت ہی خوش آئند ہے ۔ ہمیشہ کی طرح ریسکیو 1122 پوری طرح تیار ہے اور پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے ۔انہوں نے مانیٹرنگ آفیسرریسکیو 1122 چوہدری عزیز احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 جہلم کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپس اور سازوسامان کے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل محمود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 جہلم نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت سیلاب جیسی آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے تیار ہیں۔ایسی مشقوں کے انعقاد سے ریسکیورز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔اورعوام میں بھی شعور پیدا ہوتا ہے کہ وہ باقی اداروں کی طرح ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر لوگوں کی زندگی بچانے میں مدد کریں۔
————————————————————————————————-
جہلم ( آصف انقلابی ) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں30لیٹر شراب،1300گرام چرس ،02عددپسٹل 30بورمعہ 07عدد روند08 فراد گرفتار،مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی زاہد محمود اے ایس ائی نے ملزم نوید احمد ولد ممتاز حسین قوم راجپوت سکنہ چک نمبر50تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین جو کہ مکان ازان محمد رضوان ولد محمد سلیمان سکنہ محلہ اسلامیہ ہائی سکول جہلم میں بطور کرایہ دار رہائش پذیرنے مقامی تھانہ میں اندراج نہ کر وا کر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف روزی کرنے پر گرفتار۔تھانہ سول لائن ضمیر حسین ایس ائی نے ملزم ظہیر عباس ولد محمد شریف قوم مغل سکنہ کریم پورہ روڈ ڈہوک فردوس جہلم سے10لیٹر شراب۔اعجاز نسیم اے ایس ائی نے ملزم دانش منیر ولد منیر احمد قوم جٹ سکنہ کریم پورہ روڈ ڈھوک فردوس سے 20لیٹر شراب اورملزم علی رضا ولد عبدالحمید قوم راجپوت سکنہ ڈھوک جمعہ جہلم سے پستل 30بور معہ 2ضرب روند ۔تھانہ سوہاوہ ماجد گلزار اے ایس ائی نے ملزم محمد ریاض ولد منگا خان قوم بھٹی سکنہ ڈہوک ملکاں لہڑی قلعہ راجگان تحصیل سوہاوہ کو جو کہ جعلی عامل و پیر بناہوا تھاجو کہ جعلی پیر بنا ہوا تھا جس کے قبضہ سے جعلی تعویزات برآمد۔تھانہ منگلا کینٹ محمد غفار ایس ائی نے ملزم نعیم عبداللہ ولد محمد الیاس سکنہ پنڈراجوال سے 1300گرام چرس۔افتخار افضل اے ایس ائی نے ملزم نعیم عبداللہ ولد محمد الیاس سکنہ پنڈراجوال سے پسٹل 30بور معہ 5ضرب روند برآمدکر کے مقدمات درج لیے ۔
——————————————————————————————————-
جہلم ( )ایس پی جہلم جناب عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ راجہ طارق بن عزیز اور ایس آئی عبدالغفار کا ناجائز فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سب انسپکٹر عبدالغفار و دیگر ملازمین تھانہ منگلا کینٹ ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ راجہ طارق بن عزیزکی ہدایت پر میرا روڈ نزد حاجی بوٹا مارکیٹ بحدود تھانہ منگلا کینٹ بسلسلہ گشت و پڑتال موجو د تھے کہ ایک شخص پیدل میرا مارکیٹ کی طرف سے آیا پولیس کو سامنے کھڑے دیکھ کر یکدم مڑ کر بھاگنے لگا جسے تھوڑے دور ہی قابو کر لیا گیا بعد دریافت اس نے اپنا نام نعیم عبداللہ ولد محمد الیاس قوم گکھڑ سکنہ پنڈ رجوال بتلایا جس کے ہاتھ میں نیلے رنگ کا شاپر تھا جس کی پڑتال کرنے پر شاپر میں سے چرس چورا نما برآمد ہوئی جو وزن کرنے پر 1300 گرام ہوئی مزید چیک کرنے پر مذکورہ کی جیب سے 900روپے بھی برآمد ہوئے مذید جامعہ تلاشی کرنے پر شلوار کی بائیں جانب سے ایک عدد 30 بور پسٹل اور 5 روند بھی برآمد ہوئے پسٹل اور روند کے بارے میں الگ سے ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی نعیم عبداللہ ولد محمد الیاس سے 1300 گرام چرس برآمد ہونے پر بجرم 9C/CNSA مقدمہ نمبر 87/17 تھانہ منگلا کینٹ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
—————————————————————————————–
دن دیہاڑے نامعلوم چور ڈھوک ساہی سے گیراج کا تالہ توڑ کرLZP/128 نمبری سفیدرنگ 2Dکارلے اڑے پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی
جہلم ( )دن دیہاڑے نامعلوم چور گیراج کا تالہ توڑ کر گاڑی لے اڑے مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وسیم احمد راجہ ولد محمد افضل قوم بھٹی راجپوت ساکن ڈھوک ساہی تحصیل دینہ نے تھانہ منگلا کینٹ میں درخواست دی کہ میری سفید رنگ گاڑی 2Dماڈل 2005 جس کی مالیت 750000 روپے رجسٹریشن نمبر LZP/128،انجن نمبر 4011215،چیسز نمبرCE-120002062گھریلو استعمال کے لیئے رکھی ہوئی تھی جو تین روز قبل اپنے ذاتی ملکیتی گیراج میں کھڑی کی مورخہ 24/5/2017بوقت صبح6:45 بجے میں اور میرا کزن گلفراز احمد ولد محمد اقبال قوم بھٹی راجپوت ساکن ڈھوک ساہی تحصیل دینہ ضلع جہلم شہر جانے کے لیئے گاڑی لینے گیراج کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ گیراج کے شٹر کا کنڈا کٹا ہوا تھا اور شٹر اوپر اٹھا ہوا تھا اور گاڑی گیراج کے اندر موجود نہ تھی میری ملکیتی 2Dکار کوئی نامعلوم چور گیراج کے اندر سے چوری کر کے لے گئے ہیں درخواست پیش کرتا ہوں کہ نامعلوم چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے میری کار برآمد کروائی جائے تھانہ منگلا کینٹ کے سب انسپکٹر عبدالغفار نے مقدمہ بجرم 381A ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow