شہ سرخیاں

یونین کونسل رانیال کاعلاقہ شین سر میں بنیادی سہولیات کا فقدان،پینے کی صاف پانی نا پید بوائز پرائمری سکول موجود نہیں

شانگلہ (رپورٹ:نوید احمد )یونین کونسل رانیال کاعلاقہ شین سر میں بنیادی سہولیات کا فقدان،پینے کی صاف پانی نا پید بوائز پرائمری سکول موجود نہیں جس کی وجہ سے بچے میلوں دور حصول تعلیم کیلئے جانے پر مجبورہیں اور اکثر تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں کیوں کہ چھوٹے بچے میلوں دور نہیں جاسکتے ،عوامی حلقوں نے حکومت وقت فلاحی اداروں سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر وی سی ناظم رانیال رحمت گل سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ علاقے میں پینے کے صا ف پانی کی کمی کو دور کریں بوائز پرائمری سکول کی منظوری دے دیں،لنک روڈ کو پکا کیا جائے اور پانی کی کمی دور کرنے کیلئے ٹیوب ویل لگائی جائے ۔

شانگلہ (رپورٹ:نوید احمد )شانگلہ ،کروڑہ دونئی پل عوام پل صراط کی شکل اختیار کرنے لگا ،علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے پل خراب ہونے سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں کسی بھی وقت جانی نقصان کا ضیاء بن سکتاہے ،مذکورہ پل دو بار افتتاح کے باوجود تعمیر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے علاقہ دونئی، امبیلہ ،چچلو ،گورکٹ ،شین سر و دیگر علاقوں کے عوام کا واحد پل کی خستہ حالی سوالیہ نشان بن چکا ہے علاقے کے عوام ضلعی انتظامیہ اور حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ پل جلد ازجلد تعمیر کرکے عوام کا دیرینہ مسلہ حل کیا جائے ۔اس موقع پرپی ٹی آئی یوسی رانیال کے رہنما نثار احمد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مذکورہ پل کی وجہ سے عوام شدید مشکلات میں ہے ہماری حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد ازجلد اس پل کی تعمیر کرکے عوام کا دیرینہ مسلہ حل کیاجائے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow