شہ سرخیاں

صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ فرقان عزیز بٹ کی قیادت میں سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان سے ملاقات

گوجرانوالہ ( )صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ فرقان عزیز بٹ کی قیادت میں ڈویژنل عہدے داروں آصف یوسف، انس گجر، ناصر خان ، فرحان بٹ اور موسیٰ مہر کی سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان سے ملاقات ۔دوران ملاقات ضلع کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرقان عزیز بٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے عہدے داروں نے سی پی او سے ملاقات کی ۔ دوران میٹنگ امن و امان کی صورت حال زیر بحث لائی گئی ۔ سی پی او اشفاق خان نے کہا کہ سماجی و مذہبی تنظیموں کے راہنماوں کی مشاورت سے شر پسند عناصر کامحاسبہ کیا جائے گا ۔کسی بھی شخص کو دوسرے کی پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قانون اور آئین کے مطابق ہر کام کی تکمیل ہو گی۔کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔اس موقع پر فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی جماعت اسلامی کے عہدے داران اور کارکن ،منشیات فروشوں اور شر پسند عناصر کے محاسبہ کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ ہو ں گے۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ اور امن و امان کی صورت حال میں بہتری پیدا کرنے کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow