شہ سرخیاں

شانگلہ ،یوسی کوزکانا کے علاقے بورشٹ میں مکان میںآگ لگ گئی

شانگلہ(نوید احمدسے)شانگلہ ،یوسی کوزکانا کے علاقے بورشٹ میں مکان میںآگ لگ گئی ،گھر کا چھت مکمل طور پر جل گیا مقامی لوگوں کی مد د سے آگ پر قابو پالیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقے بورشٹ کوزکانا میں نوشاد نامی شخص کے مکان میںآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں مکان کی چھت مکمل پر جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کمرے معجزانہ طور پر بچ گئے واقعے کے بعد علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا ۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

شانگلہ(نمائندہ )شانگلہ ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول داموڑئی کو ہائی کادرجہ دیاجائے ،اس موقع ن لیگ کے رہنما فصیح الملک نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل داموڑئی ہزاروں آبادی پر مشتمل بڑا یونین کونسل ہے اس علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے اکثر طالبات تعلیم ادھوری چھوڑدیتی ہے کیوں کہ ان مڈل کے بعد تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہائی سکول نہیں ہے ،انہوں نے حکومت وقت سے گرلز مڈل سکول داموڑئی کی اپگریڈیشن کیلئے حکومت کے پی کے سے پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ لڑکوں کی طرح لڑکیاں بھی تعلیم حاسل کریں۔انہوں نے کہا کہ 2010کے قیامت خیز سیلاب میں تباہ شدہ سکولوں میں ایک گرلز مڈل سکول بھی ہے جو ابھی تک تعمیر نہ ہوسکا مذکورہ سکول کے طالبات ایک شلٹر کے کمرے میں پڑھنے پر مجبورہیں ایک کمرے میں پڑھائی کیسے ممکن ہے شدید گرمی اور میں طالبات شدید مشکلات سے دوچارہیں حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مذکورہ سکول کے طالبات کیلئے سکول تعمیر کریں اور نئے سکول تعمیر کرنے کیلئے زمین کی خریداری کے وقت سیکنڈری سکول کیلئے زمیں خریدیں تاکہ طالبات گھر کی دہلیز پر تعلیم حاصل کریں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow