شہ سرخیاں

فیصل آباد () یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام شہر کی واحد تقریب

فیصل آباد () یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام شہر کی واحد تقریب سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں سابق ایم پی اے کمال چغتائی‘ سینئر نائب صدر پی پی72 عبدالحمید جٹ‘ چیئرمینز عبدالحفیظ باوا‘ ملک عدنان الحق‘ حافظ ثاقب وڑائچ‘ رانا وارث حسین‘ خواجہ حمد اسلام‘ عبدالغفور بٹ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی72 سے متوقع ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے کہا کہ 28مئی 1998ء کو وزیراعظم میاں نواز شریف نے تمام تر بین الاقوامی دھمکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف بھارت کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ پاکستان کو پہلی ایٹمی اسلامی طاقت بھی بنایا۔ آج الحمدﷲ وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نہتے لوگوں پر جارحیت کا ارتکاب کرتی ہے مگر اس میں اتنی جرات نہیں کہ افواج پاکستان کے ساتھ ماتھا لگا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی حب الوطنی پر کسی قسم کا کوئی شک وشبہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان کا جینا اور مرنا وطن عزیز کے ساتھ ہے۔ اس لیے وہ پاک فوج کے ساتھ ملکر پہلے آپریشن ضرب عضب اور اب آپریشن ردالفساد کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ 2018ء تک جہاں وہ توانائی بحران کا مکمل خاتمہ کریں گے وہیں ملک سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ اس پروقار تقریب سے سابق ایم پی اے کمال چغتائی‘ عبدالحفیظ باوا اور عبدالغفور بٹ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں یوم تکبیر کی 19ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow