شہ سرخیاں

میں خود اپنے قتل ہونیوالے بھتیجا کے قتل میں شامل تفتیش ہوا

گجرات( )پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما اور چیئرمین یونین کونسل 6 چوہدری سلیم کمبوہ نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے مجھے گرفتار نہیں کیا ۔ بلکہ میں خود اپنے قتل ہونیوالے بھتیجا کے قتل میں شامل تفتیش ہوا ۔ پانچ 6 روز پولیس کے پاس رہنے کے بعد پولیس نے قتل کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھتیجے قتل کی تفتیش درست طریقہ سے نہیں ہو رہی تھی اس لیے پولیس کے روبرو پیش ہو کر اصل ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی اپیل کی ہے ۔چوہدری سلیم کمبوہ نے کہا کہ ہم پولیس کو اصل ملزمان کی گرفتاری کیلئے مکمل تعاون کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ انتقامی کاروائی نہیں کی گئی ۔ ہم عوام کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے موجود ہوتے ہیں ۔ پوری یونین کونسل کے لوگ میری شرافت سے آگاہ ہیں ۔ کہ میں نے کبھی کسی غلط بندے کی سفارش نہیں کی ۔ جائز کام کیلئے سفارش کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پولیس میرے بھتیجے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار ادا تک پہنچائے گی ۔ اور ہمیں انصاف فراہم کریگی ۔ چوہدری سلیم کمبوہ نے مزید کہ اس مقدمہ قتل کے مدعی ہم خود ہیں ہم نے پولیس کو قتل کے ملزمان کے متعلق مکمل طور پر آگاہ کر دیا ہے ۔ اب پولیس کا فرض ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرے ۔ اس موقع پر ترجمان ظہور پیلس حمید اللہ بھٹی ، وائس چیئرمین مرزا وحید مراد ، لیبر کونسلر شوکت بٹ ، عمران کمبوہ ، شہزاد پہلوان ، نعیم راجپوت رانا رضوان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow