شہ سرخیاں

سیشن کورٹ بار روم میںADRکورٹس کے قیام کے حوالہ سے تعارفی پروگرام کا انعقاد ہوا۔

گجرات( )سیشن کورٹ بار روم میں کورٹس کے قیام کے حوالہ سے تعارفی پروگرام کا انعقاد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان گجرات بار سردار عظیم خان ایڈووکیٹ کے مطابق صدر گجرات بار صابر علی چیمہ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت سیشن کورٹ بارروم میںADRکورٹس کے قیام کے حوالے جنرل ہاوس کا تعارفی اجلاس بلایا گیا جس میں سینئر و جونیئر وکلاء اور ججز صاحبان نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری گجرات بار چوہدری محمد عرفان اسحاق بانٹھ ایڈووکیٹ نے سر انجام دئیے سینئر سول جج اور الطاف شہزاد سول جج گجرات نے ADRکورٹس کے حوالہ سے پرزیٹیشن دی ۔جبکہ سیشن جج تنویر اکبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورADRکورٹس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیاصدربار صابر علی چیمہ نے ADRکورٹ پر مفلس بات چیت کی وکلاء کی بڑی تعداد نے صابر علی چیمہ ،چوہدری محمد عرفان اسحاق بانٹھ اور پوری کابینہ کیADRکورٹس کے حوالے اُن کی کاوشوں کو سہرایا اور زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (ر )ترجمان گجرات بار سردار عظیم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یکم جون کو ADRکورٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا اور ADRکورٹس کے افتتاح کے فوراًبعد کام بھی شروع کر دیا جائے گا ۔انصاف کو عام لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے صدر گجرات بار صابر علی چیمہ ایڈووکیٹ ،سیکرٹری گجرات بار چوہدری محمد عرفان اسحاق بانٹھ ایڈووکیٹ اور پوری کابینہ کی کاوش قابل تحسین ہیں کہ اُن کی انتھک محنت سے ADRکورٹس کا قیام کیا جا رہا ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow