شہ سرخیاں

کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

کراچی: بن قاسم بجلی گھر سے آنے والی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث رات گئے کے الیکٹرک کے 15 سے زائدگرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرگئے۔
بریک ڈاؤن کے باعث شہر کا بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گرڈ اسٹیشنز ٹرپ ہونے کی وجہ سے ڈیفنس، ڈیفنس ویو، کلفٹن، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، نیوکراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، گلبہار، شادمان ٹاؤن، عائشہ منزل، شاہ فیصل کالونی، ملیر، کھوکھرا پار، مبینہ ٹاؤن ، گڈاپ سٹی اور سرجانی ٹاؤن سمیت اولڈ سٹی کے کئی علاقے میں اندھیرے ڈوب گئے جس کے باعث شہریوں کو سحری میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اب شہر بھرمیں بندش کی بحالی کا کام جاری ہے۔لوڈشیڈنگ کے باعث شہرکے متعدد علاقوں میں مشتعل افراد کی جانب سے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم اس میں کتنا وقت لگے گا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow