شہ سرخیاں

درخواست جمال خان اورگردونواح میںآوارہ ،باؤلے اورخارش ذدہ کتوں کی یلغار

کوٹ چھٹہ(میر شاہنواز تالپور)درخواست جمال خان اورگردونواح میںآوارہ ،باؤلے اورخارش ذدہ کتوں کی یلغارمحکمہ ہیلتھ کی غفلت سے کئی افرادمتاثرکاروائی کامطالبہ،تفصیل کے مطابق بستی تالپور،درخواست جمال خان،اورگردونواح میں گزشتہ کئی ماہ سے آوارہ،باؤلے اورخارش ذدہ کتوں کی یلغارہے جس سے کئی افرادمتاثرہوچکے ہیں مگرآج تک ان کوتلف نہیں کیاگیاجس سے اہل علاقہ میں خوف کے سائے ہیں اورچھوٹے چھوٹے بچوں کوزیادہ خطرات لاحق ہیں مگرخارش ذدہ کتوں کی وجہ سے کئی موذی امراض پھیلنے کاخدشہ ہوچکاہے اورعلاقے میں زیادہ ترخارش اوردیگرامراض پھیل چکی ہیں،سرکاری محکموں میں شعبہ ہیلتھ زیادہ سست روی کاشکارہے کیونکہ محکمہ ہیلتھ کی جوذمہ داری بنتی ہے اس کونبھانہ ان کے بس کی بات نہیں کیونکہ باؤلے کتوں کے کاٹنے کی وئکسین تک ہسپتالوں میں دستیاب نہیں،ان کے علاوہ سانپ کے ڈسنے کی وئکسین بھی نایاب ہے خاص کردیہی علاقوں میں توکسی قسم کی کوئی وئکسین تک موجود نہیں اورنہ ہی کوئی خاص عوام کیلئے سہولت موجودہے متعددہسپتالوں میں ڈاکٹروں،ڈسپنسروں کی جگہ درجہ چہارم کے ملازمین ڈیوٹیاں دینے لگے ہیں جس سے مریضوں کوبجائے ٹھیک ہونے کے زیادہ بیمارہونے کے زیادہ خدشات ہوتے ہیں،اہل علاقہ نے بستی تالپور،درخواست جمال خان اورگردونواح میںآوارہ،باؤلے اوربیمارکتوں کی فوری تلفی کامطالبہ کیاہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow