شہ سرخیاں

گجرات اور گردونواح کی خبریں

گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا۔

گجرات ( ) گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا۔ ہر طرف لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ ایک طرف تو مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی عوام پریشان ہیں اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومتی تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ گزشتہ روز آنے والے طوفان کی وجہ سے مختلف مقامات پر بجلی کا نظام درہم برہم ہوا۔ دوسری طرف لوڈ شیڈنگ نے بھی کسر نکال ڈالی۔ جیسے جیسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے لوڈ شیڈنگ میں بھی ویسے ہی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( ) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اپنے دوست احباب کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا بہترین عبادت ہے۔ جو لوگ اپنے عزیز و اقارب کو رمضان کی افطاریوں میں ساتھی بناتے ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وہ گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں رمضان پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ جس کا اہتمام دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس اور روٹری کلب سمائلنگ فلاورز کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد شفیق شرقپوری ہر وقت فلاح انسانی کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے سٹاف اور علاقہ کے سفید پوش لوگوں کو جو تحفہ دیا ہے۔ وہ قابل تحسین ہے اسسٹنٹ گورنر روٹری کلب جاوید چوہدری نے کہا کہ شہزاد شفیق کیساتھ کام کر کے خوشی ہوئی ہے۔ کہ وہ مثبت انداز میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی کمائی میں سے اپنے دوستوں کا حصہ بھی رکھا ہوا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد کلیر نے کہا کہ ہم شہزاد شفیق اور روٹری کلب کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر شہزاد شفیق شرقپوری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی والدہ محترمہ کے ہاتھوں سے راشن تقسیم کرایا۔ اس تقریب میں پیر سید زمان شاہ نے خصوصی دعا کروائی۔ اور والدہ شہزاد شفیق ‘ مسز شہزاد شفیق نے بھی راشن تقسیم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات () پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے زیر انتظام سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ ماہ 3لاکھ 35ہزار مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی، کم عمر بچوں کی ویکسینشن میں ضلع گجرات نے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ گزشتہ ماہ چلائی گئی انسداد پولیو مہم کے مقرر کردہ اہداف کو بھی سو فیصد کامیابی سے حاصل کیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عابد غوری نے بریفنگ دی ، اسسٹنٹ کمشنرز ظہیر عباس، وقار حسین، ذوالفقار علی باگڑی، عزوبہ عظیم، ڈی ایچ او ز ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈاکٹر وسیم و دیگر افسران بھی موجو دتھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ضلع کے چار تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں، تین سول ہسپتالوں، چھ میٹرنٹی ہسپتالوں، نو آر ایچ سی اور 90بنیادی مراکز صحت میں آؤٹ ڈور میں 3لاکھ19ہزار 539مریضوں کا چیک اپ کیا گیا، 10ہزار مریضوں کو ان ڈور طبی سہولیات فراہم کی گئیں، تمام ہسپتالوں میں ہر قسم کے 3225آپریشن کئے گئے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں 2550ڈلیوری کیسز ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو 90فیصد تک مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے بیشتر ہسپتالوں کی ہیلتھ کئیر کمشن سے رجسٹریشن کرادی گئی ہے جبکہ دیگر کا پراسس جاری ہے، ان ہسپتالو ں کے ایم ایس کمشن کیطرف سے مقرر کردہ معیارات پر عمل یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی فروخت یقینی بنانے کیلئے 755انسپکشن کی گئی ہیں ان میں سے31فوڈ پوائنٹس کو سیل، دو کیخلاف مقدمات ،متعدد پر ساڑھے4لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مریضوں کی منتقلی کیلئے 19ایمبولینس ریسکیو 1122کے حوالے کی گئی ہیں اور ایک ماہ کے دوران دو پچاس سے زائد مریضوں کو مفت ریفرل سروس فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہستپالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے ہیلتھ ٹیم کو ہدایت کی کہ پہلے سے بھی متحرک اور فعال انداز میں کام کریں اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات () ڈسٹرکٹ پرموشن کمیٹی نے 98اساتذہ کی اگلے گریڈ میں ترقی، 832کو ٹیچرز پیکج دینے جبکہ 20ٹیچرز کو موو اوور دینے کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد علی رندھاوا منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی طاہر کاشف، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ اقبال اوپل، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ فنانس چوہدری اصغر، ڈی ای اوز رفعت النسا، محمد پرویز، نثار میو نے شرکت کی۔ اجلاس میں اساتذہ کی پرموشن کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 66اساتذہ کرام کو گریڈ 14سے گریڈ 16میں جبکہ 32کو گریڈ 9سے گریڈ 14میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ٹیچرز پیکج کے تحت 295اساتذہ کرام کو گریڈ 14سے گریڈ15، 192ٹیچرز کو گریڈ 15سے گریڈ 16، 269ٹیچرز کو گریڈ 16سے گریڈ 17جبکہ 76اساتذہ کرام کو گریڈ 17سے گریڈ 18دینے کی منظوری دیدی گئی ۔ ڈسٹرکٹ پرموشن کمیٹی نے بیس اساتذہ کے موو اوور کیسز کی منظوری دیتے ہوئے انہیں اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی طاہر کاشف نے پرموٹ ہونیوالے، ٹیچرز پیکج حاصل کرنیوالے اور مووو اوور کرنیوالے اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ پہلے سے بھی بڑھ کر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے کیلئے کام کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات () اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر عباس چٹھہ نے اشیائے خور د و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 5گرانفروشوں پر45ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر چیکنگ کے دوران اے سی گجرات نے الفجر سپر سٹور پر اشیائے خورد و نوش کے زائد ریٹ وصول کرنے پر مالک عثمان پر 5ہزار روپے،دالیں اور دیگر اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر جنرل سٹور مالک عامر پر 20ہزار روپے، شاہدمحمود اور راشد کیطرف سے جنرل سٹور پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر پانچ پانچ ہزار روپے جبکہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بخشوپورہ میں سٹور مالک عبداللہ پر20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ()رمضان المبارک آتے ہی بعض نمائشی این جی اوز نے فوٹو سیشن اور بیرون ممالک سے امداد اکٹھی کرنے کے لئے غریبوں، مستحقین میں ’’رمضان پیکیج ‘‘ کی تقسیم شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کھاریاں شہر و گرد ونواح میں چند نمائشی این جی اوز نے بیرون ممالک سے مال پانی اکٹھا کرنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غرباء، مساکین اور مستحقین میں ’’رمضان پیکیج‘‘ کی تقسیم کے نام پر اُن کی تذلیل شروع کر رکھی ہے راشن تقسیم کے دوران نہ صرف غریبوں کی تذلیل کی جاتی ہے بلکہ خواتین، بزرگوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ راشن تقسیم کا فوٹو سیشن کرانے کے بعد سوشل میڈیا اوراخبارات میں تصویریں لگا کر مستحقین کی عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے۔ اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ ایسے صدقہ خیرات دیا جائے کہ ایک ساتھ سے دیا جائے تو دوسرے کو پتہ نہ چلے لیکن ہمارے نمود و نمائش کے دلدل بیرون ممالک سے مال پانی اکٹھا کرنے اور اپنی انا کو تسکین دینے کے لئے دوسروں کی عزت کا جنازہ نکال رہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی گجرات محمد علی رندھاوا، اے سی کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ این جی اوز کی نمود و نمائش پر پابندی لگائی جائے بالخصوص خواتین کی تصاویر کی اشاعت پر۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں () ممتاز سماجی شخصیت چوہدری الطاف احمد بہبلی (ناروے) کے زیراہتمام گورنمنٹ تعلیم الاسلام ہائی سکول گلیانہ روڈ کھاریاں پر مدنی افطار دسترخوان یکم رمضان المبارک سے جاری ہے اور پورا مہینہ جاری رہے گا روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں خواتین، بزرگ اور بچے کرسی ٹیبل پر بیٹھ کر باعزت طریقہ سے افطاری کر رہے ہیں اور روزانہ کے الگ مینو کے ساتھ کھانا بھی کھارہے ہیں گذشتہ روز ریڈر اے سی کھاریاں راجہ جاوید اختر، سرفراز صراف، ڈاکٹر سجاد احمد اور صحافی برادری نے اس دستر خوان پر افطاری کی اور کھانا بھی کھایا سب نے انتظامات اور لذیذکھانے کی بھی تعریف کی۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں () ڈاکٹر فاروق احمد چوہدری (صمد آئی کلینک) جی ٹی روڈ کھاریاں کی جانب سے 100 مستحقین خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا۔ یہ راشن مستحقین کے گھروں تک پہنچایا گیا تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ راشن میں ماہ رمضان المبارک کے مہینے کے لئے تمام اشیاء ضروریہ موجود تھیں اور یہ راشن 5افراد کے لئے مہینہ بھر کے لئے کافی تھا اس موقع پر ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ یہ کسی پر کوئی احسان نہیں کیا جا رہا اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے ہی اس کی مخلوق کی مدد کی جا رہی ہے یہ کام جہاں صدقہ جاریہ ہیں وہاں اللہ تعالیٰ سے تجارت بھی ہے جس میں نقصان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ منافع ہی منافع ہے اس کے ساتھ ساتھ کھاریاں کی 8مساجد میں افطاری کے لئے بھی پیسے دیئے گئے ہیں
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں () رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا خصوصی طور پر اشیاء خورد نوش سبزی، فروٹ کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا گیا ہے دیہاتوں کے دکانداروں کی من مانیاں عروج پر ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان کی کارروائیاں شہروں تک ہی محدود ہیں جبکہ دیہاتی عوام کو ان گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی گجرات محمد علی رندھاوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دیہاتوں میں سبزیوں کے من مانے ریٹ وصول کئے جا رہے ہیں اسی طرح بیسن، کھجور، آلو، پیاز، دھنیا، سبز مرچ، لیموں کے بھائی من مانے ریٹ وصول کئے جا رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان دیہاتوں میں بھی کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو ان لٹیروں سے نجات بھی دلائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں () رمضان بازار کھاریاں میں لیڈی پولیس کانسٹیبل گذشتہ تین دنوں سے غیر حاضر ہے جبکہ دیگر تمام محکموں کے اہلکار اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں رمضان المبارک میں خواتین جیب تراش وارداتیں کرتی رہیں ان کی تلاشی لینے یا روک تھام کے لئے لیڈی کانسٹیبل کا ہونا ضروری ہے ڈی پی او گجرات کھاریاں رمضان بازار میں لیڈی پولیس کانسٹیبلز کی ڈیوٹی لگائیں عوامی حلقوں کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں () کاروباری ذہن رکھنے والے امیر حکمرانوں نے بجٹ بھی اپنے جیسوں کے لئے ہی پیش کیا ہے غریب اور متوسط طبقے کو نظر انداز کیا ہے اس کے بعد بھی کئی منی بجٹ آئیں گے جن سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ہم اس امیروں کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما PTI ملک فیاض اعوان لہڑی سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ صرف امیروں کے لئے ہی تھا جس میں امیروں کو ریلیف دیا گیا اور امیروں کے استعمال والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی جو کہ عام آدمی کے استعمال میں آئی ہیں پی ٹی آئی امراء کے بجٹ کو مستردکرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں () رمضان المبارک کے دوران نیکیوں کا اجر و ثواب ڈبل ملتا ہے عبادت کے ساتھ ساتھ خلق خدا کی بے لوث خدمت بھی عبادت تصور کی جاتی ہے مستحقین میں بھی زکوٰۃ تقسیم کر کے ان کی مدد کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت محمد عامر رشید بھٹی چیف ایگزیکٹو ہنڈا ایجنسی جی ٹی روڈ کھاریاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی مدد اس طرح کی جائے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو ہم نے اپنے گھر میں مستحقین کو راشن کے لئے نقد رقوم ادا کی ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے اشیاء خرید سکیں اور اپنی مرضی کے مطابق افطاری اور سحری کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں سابق وزیراعلیٰ

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow