شہ سرخیاں

حکومت نے اس ملک کی صنعتو ں اور کارخانوں کو تالے لگوادیئے ہیں

کراچی( )تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ حکومت نے اس ملک کی صنعتو ں اور کارخانوں کو تالے لگوادیئے ہیں اگر کچھ چل رہاہے تو شریف برادران کی دبئی اور جدہ کی اسٹیل ملیں ہیں باقی سب کچھ بند پڑا ہے، ا س وقت مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کاتوڑ شریف براداران سے چھٹکارا ہے ،خالی پیٹ عوا م سے حکومت میٹروٹرینیں اور بسوں کو دکھا کر ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے ،عادل ہاؤس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے چار چمچوں نے روزانہ ڈائسوں پر آکر فوٹو بنوانے کا دھندہ شروع کررکھاہے ان لوگوں کی زبانیں ہی چلتی ہیں جو زمہ داریاں ان کو دی گئی ہیں وہ کام ان سے نہیں ہوتے یہ لوگ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی مداح سراہی کو ہی ملکی ترقی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے معاملے میں پیپلزپارٹی اور نواز لیگ دونوں کا ہی ریکارڈ خراب ہے ،سندھ میں عوام پی پی اور پنجاب میں نواز لیگ کو بدوعائیں دے رہی ہے کیونکہ حکومت کا ہرایک اقدام عوام میں بے چینی پیدا کررہاہے ،بجلی اور صحت کے نام پر قوم کو بے وقوف بنانے والی حکومت اب عوام کو بچت بازاروں کا جھانسا دیکر لوٹنے میں مصروف ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت آجکل روزہ داروں کو لوٹنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے ۔لوٹ مار کی شوقین حکومت کو ئی بھی لمحہ ایسا ضائع جانے نہیں دیتی جس میں یہ عوام کا خون نہ چوس لیں ،یہ اس قدر ڈھیٹ لوگ ہیں کہ ان کی کرپشن اورلوٹ مار کی داستانیں گلی محلوں میں سنائی جارہی ہیں اس کے باوجود بھی یہ اس ملک کی جان نہیں چھوڑ رہے اور نہ ہی ان لوگوں کو ملکی خزانے کا صفایا کرنے کا دکھ ہے یہ ہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کے وزارت عظمیٰ اور لوٹ مار کے شوق نے ان کے بچوں کو عدالتوں کے چکر لگوارکھے ہیں

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow