شہ سرخیاں

سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے سر بلندئ اسلام کے لئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔

نارووال( ) سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے سر بلندئ اسلام کے لئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا’’ علی قرآن کے ساتھ ہے اور قرآن علی کے ساتھ ہے ۔‘‘ کعبۃ اللہ کو بتوں سے پاک کر کے سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے شرک کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا ۔حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ باب علم نبوت جبکہ سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا جنتی عورتوں کی سردار ہیں۔سیرت سیدہ فاطمۃ الزاہراہ رضی اللہ عنہا خواتین اسلام کے لئے مینارۂ نور ہے ۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو نبی کریم ﷺ نے جنتی عورتوں کی سردار فرمایا۔ آپ کے شوہر حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ولیوں کے سردار اور بیٹے حضرت امام حسن و حسین رضی اللہ عنہما جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں ۔عبادت و ریاضت ،زہد و تقویٰ سخاوت و غمگساری اور دین مصطفےٰ پر سختی سے عملداری حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا طرۂ امتیاز ہے ۔دین اسلام پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بیٹوں کا بڑا احسان ہے ۔جنہوں نے شجر اسلام کواپنے خون سے آبیار کیا ۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا پردہ ایسا کہ زمین نے بھی آپ کے قدم کو نہ دیکھا ۔جائے نماز پر حالتِ نیند میں اگر سر سے چادر ہٹ جائے تو سورج حیا کا مارا طلوع نہیں ہوتا ۔ سیرت و کردار میں سنتِ رسول ﷺ کی پیکر سیدہ فاطمۃ الزاہراہ رضی اللہ عنہا آج کی مسلمان عورتوں کو پیغام دے گئیں کہ تمہاری عزت و عفت گھر کی چاردیواری میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف پیر سائیں غلام رسول اویسی مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان ،سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان اور معروف عالم دین خطیب پاکستان علامہ حافظ محمد عمران آسی نے گجر پورہ میں منعقدہ تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام عظیم الشان عظمت سیدہ فاطمۃ الزہراء و علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہما کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سیف الرحمن اویسی،قاری محمد شعیب رضا اور دیگر مقررین نے کہا کہ حقوقِ نسواں کے علمبرداروں کو سیرتِ زہراہ رضی اللہ عنہا سے راہنمائی کی ضرورت ہے۔ بہو ،بیٹیاں اغیار کے رسم و رواج کو ترک کر کے امہات المومنین اور بناتِ رسولﷺ کی سیرت کو اپنائیں ۔عورت کو اسمبلی ،کلب یا سڑک پر احتجاج سے حقوق نہیں ملیں گے ۔عورتوں کے حقوق تو بانئ اسلام حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ نے آج سے چودہ صدیاں پہلے متعین فرما دئیے۔انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے۔روزہ جہاں عبادت ہے وہاں صحت انسانی کا راز بھی ہے ۔آمد ماہِ رمضان پر جنت سجا کر دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔ دوزخ کے دروازے بندکر کے شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔قرآنِ ،ماہِ رمضان اور پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔قومِ مسلم ماہِ رمضان میں اپنی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کر کے پاکستان میں انقلاب نظام مصطفےٰ ﷺ کا آغاز کر دیں ۔اس موقعہ پر پیرزادہ علامہ علی رضا اویسی ، چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ صدر تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال،قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ نارووال،صوفی شوکت علی اویسی سٹی صدر،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر بزم رضائے محمد ﷺ ضلع نارووال، محمد شہزاد اویسی ،محمد محمود اویسی ، محمد عاصم بشیر اویسی،حافظ محمد اشفاق اویسی سمیت دیگر علمائے کرام و نعت خوانان نے خصوصی شرکت کی ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow