شہ سرخیاں

سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی

ممبئی: بھارت میں کرکٹ کے دیوتا مانے جانے والے سابق بیسٹمین سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سچن: اے بلین ڈریمز‘‘ باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی۔
بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنی زندگی پر بننے والی ڈاکومینٹری فلم ’’سچن اے بلین ڈریمز‘‘ میں خود مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم میں ٹنڈولکر کی زندگی میں بچپن سے لے کر کیرئیر کے اختتام تک پیش آنے والے تمام اتار چڑھاؤ دکھائے گئے ہیں تاکہ لوگ اپنے ہیرو کی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں۔ فلمی پنڈتوں نے بھی فلم کے باکس آفس پر ہٹ ہونے اور زبردست کمائی کرنے کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت نہ ہو سکی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow