شہ سرخیاں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان اور ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے رمضان بازار کبیروالا کا دورہ کیا

خانیوال ( دیکھونیوز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان اور ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے رمضان بازار کبیروالا کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں اور پھلوں کا معیار چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت شہریوں کو معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے سکیورٹی کے حوالہ سے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ضلع خانیوال میں قائم پانچوں رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور رمضان بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس کی ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان بازاروں میں ہر آنیوالے شخص کی میٹل ڈیکٹر اور واک تھرو گیٹ کے ذریعے تلاشی لی جارہی ہے اور کسی کو تلاشی کے بغیر رمضان بازار میں داخل ہونے کی اجاز ت نہیں ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow