شہ سرخیاں

سبزی منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی بھی مہنگائی کنٹرول میں رکھنے کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے

خانیوال (بیو رو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ عام مارکیٹ میں بھی اشیائے خوردونوش کے نرخ پر کڑ ی نظر رکھے ہوئے ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کر رہے ہیں ۔ سبزی منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی بھی مہنگائی کنٹرول میں رکھنے کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے یہ بات سبزی منڈی خانیوال میں علی الصبح نیلامی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ڈی پی او جہانذیب نذیر بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔

خانیوال (بیو رو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملک محمد یوسف نے بنیادی مرکز صحت رحمان گڑھ اور رورل ہیلتھ سینٹر کچا کھوہ کا رات کے وقت اچانک معائنہ کیا ۔معائنہ کے دوران ڈی ایم او نے ان ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری ، صفائی کی صورت حال چیک کی۔بنیادی مرکز صحت7/9آر رحمان گڑھ کے معائنہ کے دوران لیبر روم یو پی ایس کے بغیر پایا گیا، تین کمروں میں لائٹس نہ تھیں جبکہ حاضری رجسٹر کو کمرے میں رکھ کر تالہ لگا کر نائب قاصد ڈیوٹی سے غائب تھا ڈی ایم او نے ڈپٹی کمشنر کو صورت حال بارے رپورٹ کر دی ہے جنہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ذمہ دار ان کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ رورل ہیلتھ سینٹر کچا کھوہ کے معائنہ کے دوران لیبر روم کی ایمرجنسی ٹرے ڈبلیو ایم او کے کمرے میں پائی گئی ڈی ایم او نے اس بارے بھی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو کر دی ہے۔

خانیوال (بیو رو رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ملنے والے اربوں روپے کے رمضان پیکیچ کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیے اس مٰں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری حاجی نشا ط احمد خان ڈاہا نے رمضان بازار خانیوال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ معائنہ کے دوران چیرمین میونسپل کمیٹی مسعود مجید خان ڈاہا ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری عبدالغفار سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے رمضان بازار خانیوال میں لگائے گئے آٹا ، سبزیوں ، فروٹ ، فئیر پرائس شاپس سمیت دیگر مختلف سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کی کمی نہ ہونے پائے تاکہ عوام ان رمضان بازاروں سے حقیقی طور پر مستفید ہو سکیں۔

خانیوال (بیو رو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی افرا کی بہبود کے انقلابی منصوبہ کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ” سپیشل خواتین (معذور) میں 2کروڑ روپے کی مالیت سے زائد کی دودھیل گائیں/ بھینسیں مفت تقسیم کی گئیں ۔ ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں خانیوال، کبیروالا، جہانیاں، میاں چنوں کی رہائشی 84 خصوصی خواتین میں چیرمین ضلع کونسل انجئینر محمد رضا سرگانہ ، ایم پی ایز چوہدری فضل الرحمٰن ، سید حسین جہانیاں گردیزی، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاشق حسین ڈوگر، ڈائریکٹر ملتان ڈاکٹر منصور احمد ، اے ڈی سی جی افتخار علی ، اے ڈی سی آر منظور خان چانڈیہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سعید ، ممبران ضلع کونسل زبیدہ راؤاور شازیہ چوہدری نے دودھیل گائیں اور بھینسیں تقسیم کیں ۔جس سے دیہی علاقوں میں بسنے والی مستحق ، نادار ، بے سہارا اور غریب معذور خواتین کو خود کفیل بنا کر انہیں معاشرے میں باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔ چیرمین ضلع کونسل انجینئیر محمد رضا سرگانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف زندگی کے تمام شعبوں میں غریب مستحق نادار اور خصوصی افراد کو مربوط اور پائیدار پالیسی کے تحت خود انحصاری کی طرف لانے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور عوا م اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ایم پی اے چوہدری فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد خصوصاً خواتین کو گائیں اور بھینسیں مفت فراہم کرکے انہیں روزگار فراہم کیا ہے۔ ایم پی اے سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہ معذور خواتین میں گائیں اور بھینسوں کی تقسیم کا مقصد جانوروں کی افزائش ، ان سے دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار کے لیے شعور بیدار کرنا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاشق حسین ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیو سٹاک کے ذریعے پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر میں جانوروں کے علاج معالجے کو 100 فیصد یقینی بنا کر گوشت کی پیداوار اور دیہی علاقوں میں بسنے والوں کے لیے مالی معاونت کے متعدد منصوبوں کاآغاز کیا ۔ ڈائریکڑ لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور احمد نے کٹا پال سکیم ، بطخوں کی فراہمی ، بیوہ عورتوں میں مفت بکریوں ، بھیڑوں اور جھوٹیوں اور ویہڑیوں کی فراہمی ، خصوصی افراد کی بہبود کے منصوبے ، موبائل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فراہمی پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال ڈاکٹر محمد سعید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

خانیوال (بیو رو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے محکمہ بلڈنگ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کچا کھوہ حسینی چوک کا کام جلد از جلد مکمل کرایا جائے تاکہ رواں سال میں ہی کالج میں کلاسز کا آغاز کیا جا سکے ۔ انہوں نے یہ بات زیر تعمیر کالج کا ایم پی اے چوہدری فضل الرحمٰن کے ہمراہ معائنہ کرتے ہوئے کہی ا س مو قع اے ڈی سی ایف اینڈ پی افتخار علی اور محکمہ بلڈنگز کے حکام بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر کالج کے تعمیر ہونے والے مختلف بلاکس کا بھی معائنہ کیا اور بلڈنگز حکام کو ہدایات دیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے چوہدری فضل الرحمٰن کے ہمرا عبدالحکیم میں پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے منصوبہ عبدالحکیم شہر میں نئی سیوریج لائن بچھانے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پرایکس ای این پبلک ہیلتھ انجینرنگ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کو منصوبہ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

خانیوال (بیو رو رپورٹ)ذرائع آمدورفت اور دیگر ترقیاتی منصوبے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کنٹریکٹر شہزاد خان نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن کمپنی ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار اور پائیداری پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی ۔اس لئے ہماری کمپنی نے ہمیشہ ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل معیاری میٹریل سے دیانتداری کے ساتھ کی ہے ، کیونکہ یہی ہماری کمپنی کا ماٹو ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی بر وقت فراہمی سے منصوبوں کو شیڈول کے مطابق مکمل کرنے میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے ۔

خانیوال (بیو رو رپورٹ)سیاسی و سماجی شخصیت اور پٹرولیم ڈیلر حاجی اکبر خان نے کہا ہے کہ مسلم معاشرے میں رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے خوشخبری، نیکیاں کمانے ،بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے ۔اس مہینے میں مومن کا رزق بڑھ جاتا ہے ۔رمضان المبارک میں قرآن مجید کا نزول ہوا ۔ اس ماہ میں ایک ایسی رات ہے جس کی عباد ت ہزار مہینوں سے افضل ہے ۔رمضان المبارک میں روزہ رکھنے والے کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری سے زیادی اچھی ہے ۔اس ماہ میں ایمان کی حالت میں تراویح ادا کرنے والے کے پہلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں ،اس مہینے میں عبادت کا ثواب کئی گناہ بڑھ جاتا ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow