شہ سرخیاں

سبزی منڈی ڈیرہ غازیخان میں تین اوقات کے دوران نیلامی کا جائزہ لیا جار ہاہے

ڈیرہ غازیخان( دیکھونیوز ).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اعتدال لانے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے سبزی منڈی ڈیرہ غازیخان میں تین اوقات کے دوران نیلامی کا جائزہ لیا جار ہاہے انہوں نے یہ بات ڈی پی او چودھری سجاد حسین گجر کے ہمراہ سبزی منڈی میں نیلامی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی . انہوں نے آڑھتیوں اور زمینداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ماہ صیام میں غریب صارف کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے . ڈپٹی کمشنر سبزی منڈی کے مختلف سٹالز پر گئے اور نیلامی کاجائزہ لیا.
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے چوک چورہٹہ پر قائم رمضان بازار کا بھی اچانک معائنہ کیا. مختلف سٹالز پر گئے اور خریداری کیلئے آنے والے لوگوں سے اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں استفسار کیا . اس موقع پر صارفین کی طر ف سے بتایا گیاکہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں. اس موقع پر ڈی ایم او غلام یاسین اور دیگرمتعلقہ افسران موجود تھے .

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow