شہ سرخیاں

ایریا منیجر ایسوسی ایشن اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ملتان زون کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا

ملتان ( ) ایریا منیجر ایسوسی ایشن اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ملتان زون کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھالیا سی بی اے کے مرکزی صدر امتیاز بخاری نے حلف لیا گذشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقدہایریا منیجر ایسوسی ایشن اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ملتان زون کی حلف برداری تقریب میں نومنتخب صدر آفتاب احمد شیخ، جنرل سیکریٹری حسنین منظور ودیگر عہدیداران راؤ کلیم احمد، مہر فخر عباس ہراج، مستقیم قریشی، مشرف یعقوب، شبیر چوہدری، محمد ریاض، حاجی محمد اظہر، سید عامر عباس شاہ، محمد اشرف ڈوگر، سلیم خالد ،جاوید اختر کھیڑا ، ممتاز ملک، یوسف شیرازی، اشتیاق احمد قریشی، اے آر خان، محمد رفیع ، محمد اکبر نے حلف اٹھایا اس موقع پر نومنتخب صدر آفتاب احمد شیخ، جنرل سیکریٹری حسنین منظور نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایریا منیجرز کی بھلائی کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی تمام مسائل جو لوکل لیول یا کارپوریشن لیول پر ایریا منیجرز کو پیش ہیں کے حل کے لئے تمام کاوشیں برؤئے کار لائی جائیں گی اور انہیں حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جبکہ صدر سی بی اے شاہد وحید نے کہا کہ کاروبار بیمہ پالیسی ہماری کارپوریشن کے لئے ترقی کی سیڑھی ہے سب کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow