شہ سرخیاں

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

قدرت کو روزہ داروں پر رحم آ گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، لاہور اور سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں تیز ہوا کے بعد ہونے والی بارش نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی۔ رمضان میں دن بھر کی شدید گرمی کے بعد ہونے والی بارش سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ قدرت کو روزہ داروں پر رحم آگیا، شدید گرمی کے بعد بارش کسی رحمت سے کم نہیں ہے۔بارش کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا اور کئی فلائٹوں کو منسوخ کرنا پڑا ۔بعد ازاں موسم بہتر ہونے پر فلائٹ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow