شہ سرخیاں

ملتان: موبل آئل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، قریبی گھر اور دکانیں متاثر

ملتان میں موبل آئل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 9 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ آگ کے باعث فیکٹری میں موجود کروڑوں کا سامان جل گیا جبکہ تین قریبی گھر اور 5 دکانیں بھی جل گئیں۔ ریسکیو کی 16 اور سول ایوی ایشن کی دو گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

وہاڑی روڈ پر موبل آئل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے موبل آئل کے تین کنٹیزر اور سینکڑوں ڈرموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقع کی اطلاع ریسکیو اداروں کو دی گئی، جس پر ریسکیو اور فائر برگیڈ کی 16 گاڑیاوں نے آگ بھجانے کیلئے آپریشن شروع کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے موبل آئل ڈرموں میں دھماکوں کے باعث فیکٹری کے قریبی درجنوں گھروں اور دکانوں کو خالی کرا لیا۔ ریسکیو اداروں کی ناکامی پر ائیرپورٹ سے سول ایوی ایشن کی دو کریش ٹینڈرز کو بھی منگوایا گیا، جنہوں نے 9 گھنٹوں بعد آپریشن کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ کے باعث فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جبکہ تین قریبی گھر اور 5 دکانیں بھی جل گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow