شہ سرخیاں

قرآن مجید مینارہ نور اور زندگی کا لائحہ عمل ہے

گوجرانوالہ ()سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ قرآن مجید مینارہ نور اور زندگی کا لائحہ عمل ہے ۔ مسلمان اپنی زندگیوں کو قرآن اور صاحب قرآن کے فرمان کے مطابق گزاریں۔ انہوں نے علامہ مفتی غلام نبی جماعتی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خاطب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو رمضان بازار بھی شہر یوں کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ، حکمران عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالیں ۔ اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی ، حافط محمد منشاء قادری ، قاری غلام سرور حیدری ، حافظ محمد نعمان صدیقی ، قاری امتیاز احمد سلطانی ، قاری احسان اللہ رضوی ، علامہ عبدالغفار سیالوی ، علامہ محمد عمر صدیقی ، مفتی محمد رمضان جامی ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے روزے داروں کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔ انتظامیہ اپنے ہی مقررکر دہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملک بھر میں عوامی احتجاج نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے ۔ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow