شہ سرخیاں

جی ٹی ایس چوک میں واقع طفیل کھوکھے والا سرعام رمضان المبارک آرڈیننس کی دھجیاں اڑا رہا ہے

گجرات(نمائندہ خصوصی) جی ٹی ایس چوک میں واقع طفیل کھوکھے والا سرعام رمضان المبارک آرڈیننس کی دھجیاں اڑا رہا ہے ،مذکورہ کھوکے والے نے بغیر اجازت کھو کھا کھول رکھا ہے اور نہ ہی اس کے پاس کسی قسم کا کو ئی اجازت نامہ ہے اس سلسلہ میں مقامی پولیس اور انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے ،کھوکھا بان سار ا دن سموسے پکوڑے اور سرعام سگریٹ فروخت کر رہا ہے اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے سارا دن بے روزے افراد وہان موجود ہوتے ہیں جبکہ ڈی سی گجرات کے واضح احکامات ہیں کہ ریلوے اسٹیشن،ہسپتال اور جنرل بس اسٹینڈز کے علاوہ کسی دوسرے کو اجازت نہیں دی گئی مگر اس کے باجود جی ٹی ایس چوک نزد عرب ہوٹل کے ساتھ کھوکھے والا سرعام رمضان آرڈننس کی دھجیاں اڑا رہا ہے گجرات کے سماجی عوامی حلقوں نے ڈی سی گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ اس کے پاس جعلی اجازت نامہ ہے کہ جبکہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے درخواست ابھی تک ڈی سی گجرات کے ہیڈ کلرک کے پاس پڑھی ہو ئی ہے جس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(نمائندہ خصوصی) گجرات میں دو دن سے سخت ترین گرمی کا زور ٹوٹ گیا گزشتہ دوپہر تیز رفتار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے ایک بار پھر موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے سارا دن ہلکی ہلکی نے روزہ داروں کو چار چاند لگا دئیے اور سارا دن وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی اور روزہ ٹھنڈا ہو گیا ،رات بھر ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم بھی ٹھنڈا رہا اور لوگ لطف اندوز ہوتے رہے

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow