شہ سرخیاں

شانگلہ،کانا کے مختلف علاقوں میں دکانداروں کی من مانیاں عروج پر

شانگلہ (نمائندہ خصوصی)شانگلہ،کانا کے مختلف علاقوں میں دکانداروں کی من مانیاں عروج پر ،عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردئے گئے ،شاہ پور ،داموڑئی ،کوزکانا ،اولندر و دیگر علاقوں میں رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردئے ہیں،عوام کا ضلع میں پرائس کنڑول کمیٹی ،ضلعی انتظامیہ سے ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے علاقہ کانا میں گرانفروشوں کا بازار گرم ہیں عوام سے سستی چیزوں کی ڈبل وصولیاں کی جارہی ہیں۔غیر معیاری کولڈرنکس فرخت ہونے لگیں جس کی وجہ سے گلے کی خرابی ،چسٹ ودیگر بیماروں پھیلنے کاخدشہ ہے جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہیں کوزکانا،شاہ پور ،کارشٹ ،داموڑئی ،اولندر ،کیکوڑ ودیگر علاقوں میں گرانفروشوں کا راج برقرار ہیں عوامی حلقوں کا مجسٹریٹ ،ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد نرخ نامے دکانداروں کو دے دیں تاکہ غریب عوام کو لوٹنے سے بچایا جائے اور غیرمعیاری کولڈرنکس کی چیک آپ کیاجائے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow