شہ سرخیاں

رمضان بازار کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے

رمضان بازار کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے
بہاولنگر(منظور احمد قریشی )صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ
حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 9ارب روپے سے زائد کا رمضان پیکج دیا ہے اور رمضان بازار کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر میں رمضان بازاروں کے جائزہ اجلاس میں کہی ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اظہر حیات ،اے ڈی سی آر رانا امجد۔ڈی ایف سی ،اے ڈی ایل جی ،ڈی ایچ او اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سستے بازار وں میں عمر رسیدہ اور بزرگ شہریوں کا بیحد خیال رکھا جائے اور عام آدمی کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حسن سلوک کا رویہ ہونا چاہیے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں نو رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں اور 36سی سی ٹی وی کیمرے،9الیکٹرونک بورڈز،9 جنریٹرز،9ڈی واٹرنگ پمپس،9میڈیکل کیمپس اور دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں 22رمضان دستر خوان مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے جا رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ چھے روز کے دوران پرائس کنٹرول میکانزم کے تحت 98100جرمانہ عائد کیا گیاہے اور 13ایف آئی آرز درج کر کے سات گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے اجلاس میں گندم کی خریداری مہم میں انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

گندم کی خریداری سے متعلق جائزہ اجلاس

بہاولنگر(منظور قریشی)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجرا کی زیر صدارت گندم کی خریداری سے متعلق جائزہ اجلاس 29مئی کو دوپہر 1بجے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا ۔اجلاس میں ڈی جی پاسکو اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بہاول نگر صوبائی وزیر کو بریفنگ دیں گے۔

عذور افراد کی داد رسی کے لیے قائم ضلعی کمیٹی کا اجلاس

بہاولنگر(منظور قریشی)معذور افراد کی داد رسی کے لیے قائم ضلعی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد اظہر حیات کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر،سپیشل ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں معذوروں کے لیے مختص 3فی صد کوٹہ پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ گزشتہ دور میں ضلعی حکومت بہاول نگرکے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں 3 فی صد کوٹہ پر پوری طرح عمل درآمد کیا گیا ہے ۔ اور اب بھی صوبائی انتظام کے تحت چلنے والے محکمہ جات میں معذ ور افراد کے کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاے گا اس کے علاوہ مالی امداد کے مستحق معذ ور افراد کی مدد کے لیے ضلعی بیت ا لمال کمیٹی اور ضلعی زکوۃ کمیٹی کے چیرمینوں کو داد رسی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا اور نابینا افراد کے نمائندہ فردکو بھی اس کمیٹی میں شریک کیا جائے گا ڈپٹی کمشنربہاول نگر نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ معذور افراد سے رابطہ میں رہیں اور ان کی جدوجہد کو پرامن اور قانونی دائرہ میں رہنے کی تاکید کریں ۔
******

بہاول نگر میں رمضان بازاروں کا جائزہ اجلاس
بہاولنگر(منظور احمد قریشی )صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 9ارب روپے سے زائد کا رمضان پیکج دیا ہے اور رمضان بازار کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی سی
آفس بہاول نگر میں رمضان بازاروں کے جائزہ اجلاس میں کہی ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اظہر حیات ،اے ڈی سی آر رانا امجد۔ڈی ایف سی ،اے ڈی ایل جی ،ڈی ایچ او اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سستے بازار وں میں عمر رسیدہ اور بزرگ شہریوں کا بیحد خیال رکھا جائے اور عام آدمی کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حسن سلوک کا رویہ ہونا چاہیے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں نو رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں اور 36سی سی ٹی وی کیمرے،9الیکٹرونک بورڈز،9 جنریٹرز،9ڈی واٹرنگ پمپس،9میڈیکل کیمپس اور دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں 22رمضان دستر خوان مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے جا رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ چھے روز کے دوران پرائس کنٹرول میکانزم کے تحت 98100جرمانہ عائد کیا گیاہے اور 13ایف آئی آرز درج کر کے سات گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے اجلاس میں گندم کی خریداری مہم میں انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

معذور افراد کی داد رسی کے لیے قائم ضلعی کمیٹی کا اجلاس

بہاولنگر(منظور قریشی)معذور افراد کی داد رسی کے لیے قائم ضلعی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد اظہر حیات کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر،سپیشل ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں معذوروں کے لیے مختص 3فی صد کوٹہ پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ گزشتہ دور میں ضلعی حکومت بہاول نگرکے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں 3 فی صد کوٹہ پر پوری طرح عمل درآمد کیا گیا ہے ۔ اور اب بھی صوبائی انتظام کے تحت چلنے والے محکمہ جات میں معذ ور افراد کے کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاے گا اس کے علاوہ مالی امداد کے مستحق معذ ور افراد کی مدد کے لیے ضلعی بیت ا لمال کمیٹی اور ضلعی زکوۃ کمیٹی کے چیرمینوں کو داد رسی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا اور نابینا افراد کے نمائندہ فردکو بھی اس کمیٹی میں شریک کیا جائے گا ڈپٹی کمشنربہاول نگر نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ معذور افراد سے رابطہ میں رہیں اور ان کی جدوجہد کو پرامن اور قانونی دائرہ میں رہنے کی تاکید کریں ۔
******

مردم شماری قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں بنیادی کردار کی حامل ہے
بہاولنگر(منظور احمد قریشی )مردم شماری قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں بنیادی کردار کی حامل ہے یہ بات صوبائی سینسس کمشنر عارف ا نور بلوچ نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں مردم شماری سے متعلق ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد اظہرحیات،اسسٹنٹ کمشنرز،پاک آرمی،پولیس ،شماریات اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی سینسس کمشنر عارف انوربلوچ نے مزید کہا کہ مردم شماری سے درست اعدادوشمار اور منصوبہ سازی اور مستقبل کی پلاننگ اور پالیسیوں کی تشکیل میں بہترین معاونت ملتی ہے اور وسائل کی تقسیم اور آبادی کی ضروریات کا بہتر تعین بھی ممکن ہوتا ہے۔عارف انور بلوچ نے اجلاس میں ضلع بہاول نگر میں مردم شماری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی سینسس کمشنر نے ضلع میں مردم شماری کے انتظامات ،لوجسٹک سپورٹ اور دیگر متعلقہ امور پر ضلعی انتظامیہ،پاک فوج اور دیگر محکموں کی کوارڈی نیشن اور کارکردگی کو سراہا۔
*****

جدید طرز زراعت کے لیے کسانوں کی تربیت کی جارہی ہے

بہاول نگر (منظور قریشی )جدید طرز زراعت کے لیے کسانوں کی تربیت کی جارہی ہے ۔ہر یونین کونسل میں تربیتی پروگرام جاری ہیں ۔ چوہدری لطیف اللہ تفصیلا ت کے مطابق حکومت پنجاب اور وزیرا علیٰ پنجاب وصوبائی وزیر زراعت کی ہدایات پر جدید طرز زراعت کے لیے کسانوں کی تربیت کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں ہر یونین کونسل میں تربیت پروگرام جاری ہیں جہاں پر کسانوں کو جدید زراعت سے متعارف کروایا جارہا ہے اور زیادہ پیدوارکے حصول اور فصلات کو موسمی اثرات اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی تربیت دی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری لطیف اللہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت ہارون آباد نے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو دو لاکھ روپے تک بلا سود قرض کی فراہمی جاری ہے تاکہ کسان خوشحال ہو اور ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ کھاد اور بیج کی معیاری سپلائی کے لیے کوئی ریائیت نہیں برتی جاتی اور مارکیٹ میں سخت چیکنگ کی جاتی ہے تاکہ کسان کو اس کی محنت کا پھل میسر ہوسکے ۔ا س کے لیے فیلڈ سٹاف دن رات کوشاں ہے ۔
بہاول نگر (منظور قریشی )بجٹ سے پہلے ہی اشیائے خرد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ۔ بجٹ اور رمضان المبارک میں قیمتوں میں بے پناہ اضافہ غریبوں پر ظلم ہے ۔ خواجہ یوسف تفصیلا ت کے مطابق بجٹ سے پہلے اشیائے خردونوش میں ہرکسی نے از خود ہی اضافہ کرلیا تھا پھر بجٹ اور رمضان المبارک میں قیمتوں میں بے پناہ اضافہ غریبوں پر ظلم ہے ۔ ان خیالات کااظہار خواجہ یوسف ضلعی رہنما پی ٹی آئی بہاول نگر نے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت پنجاب نے رمضا ن بازاروں میں سبسڈی کم دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے اثر ہیں عام مارکیٹ میں من مرضی کے ریٹ وصول کیئے جاتے ہیں ۔ رمضان بازاروں کے نام پر اربوں روپے ضائع کیئے جاتے ہیں ۔ سستے آٹے پر انہوں نے کہا کہ یہ صرف ملز مالکان کا پیکج ہے ۔ہمارے ہاں چار سال کا گندم سٹاک موجود ہے جس کے خراب ہونے کا احتمال ہے ۔ اس لیے ملز مالکان کو نفع پہنچانے کے لیے گندم کھپائی جارہی ہے ۔ رمضان بازاروں کا غریب اور عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ۔صرف غریب عوام کا پیسہ غلط پالیسیوں سے ضائع کیا جارہا ہے ۔

معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں

بہاول نگر (منظور قریشی )رمضان پیکج کے تحت سبز آٹے کے تھیلے وافر مقدار میں دستیا ب ہیں ۔ معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ محمد فیصل شریف ڈی۔ایف ۔سی تفصیلا ت کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت سبز رنگ کے تھیلے میں دستیاب 10کلو گرام آٹے کی قیمت 250روپے جبکہ 20کلو گرام تھیلے کی قیمت 500روپے مقرر کی گئی ہے اور پہلی مرتبہ یہ آٹا رمضان بازار کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ میں بھی دستیا ب ہوگا۔ اس ضمن میں 16پرائیویٹ پوائنٹ مقرر کیے گئے ہیں ۔جن کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے ان خیالات کااظہار محمد فیصل شریف ڈی۔ایف۔سی بہاول نگر نے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آٹے کی تیاری اور سپلائی میں معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت خصوصی طورپر غریب آدمی ریلیف دینے کے لیے کم رکھی گئی ہے ۔ تاکہ غریب عوام تک حکومتی سبسڈی کے ثمرات پہنچ پائیں ۔ اس ضمن میں کسی بھی دشواری اور شکایت کی صورت میں ضلعی دفتر اور محکمہ خوراک عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ اور کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

گیس ریفیلنگ ،آتش بازی کھلے عام جاری

بہاول نگر (منظور قریشی )گیس ریفیلنگ ،آتش بازی کھلے عام جاری ، غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں قائم ۔سول ڈیفنس کی بھتہ وصولی ۔محمد افضل بھٹی ایڈووکیٹ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاول نگر میں گیس سلنڈر کی ریفیلنگ اور آتش بازی کے سامان کی تیاری دھڑلے سے جاری ہے اور ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں قائم ہیں ۔ جہاں پر نہ توکسی حادثہ کی صورت میں کوئی فائر فائٹنگ آلات نصب ہیں نہ ہی سول ڈیفنس اس بارے میں کوئی اقدامات کرتا ہے ۔ بلکہ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس بہاول نگر ماہانہ بھتہ وصول کرتا ہے ۔ مذکورہ غیر قانونی دھندوں سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ان خیالات کااظہار محمد افضل بھٹی ایڈووکیٹ کنویئر انجمن اصلاح معاشرہ ہارون آبادضلع بہاول نگر نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ قبل ازیں چک نمبر71/4Rمیں آتش بازی کی تیاری کے دوران دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے ۔ مگر ضلعی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے سول ڈیفنس کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنر ل سول ڈیفنس ، سیکرٹری سول ڈیفنس ، سیکرٹری داخلہ پنجاب ، صوبائی وزیرداخلہ پنجاب ، وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر بہاولپور ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس بہاول نگر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow