شہ سرخیاں

الیکشن کی آمدآمدسیاسی شخصیت نے علاقے میں پڑاؤڈالناشروع کردیا

کوٹ چھٹہ(میرشاہنوازتالپور)الیکشن کی آمدآمدسیاسی شخصیت نے علاقے میں پڑاؤڈالناشروع کردیا ماہ مقدس کی آمدپرسیاسی باشندے بھی میدان میں اترآئے علاقے میں لوگوں کی افطارپارٹی میں شرکت کے ساتھ ساتھ فوتگیوں میں حاضری کواپنامعمول بناناشروع کردیا،تفصیل کے مطابق الیکشن کے دن قریب آنے پرسیاسی پنچھی بھی واپس آناشروع ہوگئے،علاقے میں عوامی اجتماعات میں شرکت اورلوگوں کی فوتگیوں میں حاضری اورماہ مقدس میں خاص کرافطاریوں میں توضرورحاضرہونے لگے،اورالیکشن کی قربت نے سیاسی ناخداؤں کوغریب عوام کے کام کرنے بھی یاددلادیئے اورحلقے میں ترقیاتی کام بھی شروع ہوچکے ہیں اورغریب عوام کی قسمت جاگ گئی ہے کہیں میٹھے پانی کی سکیم کاکام ہورہاہے توکہیں پختہ سڑکیں بن رہی ہیں،کہیں پلیں تعمیرہورہی ہیں توکہیں سولنگیں اورٹف ٹائلیں لگائی جارہی ہیں،مگرپہلی بارعلاقے میں اتنی تیزی سے کام ہورہے ہیں اورعوام میں بھی تھوڑی خوشی کے آثار نمودارہوئے ہیں اورسیاسی شخصیت نے بھی پہلی بارتوبہ کاروزہ توڑاہے کیونکہ انہوں نے بھی قسم اٹھارکھی تھی کہ عوام سے صرف ووٹ لینے ہیں اورکام نہیں کرنے،مگرعوام نے بھی جوصبرکاروزہ رکھاتھا آج اسکاصلہ مل رہاہے اگرہمارے نمائندے ابتداء سے ہی عوام کے کام کرتے توآج شایدہماراعلاقہ اتناپسماندہ نہ ہوتااورہمارے نسل بے روزگاری کاشکارنہ ہوتی ،چلویہ بھی اچھاہواکہ دیرآیادرست آیا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow