شہ سرخیاں

بستی تالپورمارکیٹ پل14پرتین ماہ سے بجلی کاٹرانسفرمرخراب کوئی پرُسان حال نہیں

کوٹ چھٹہ(میرشاہنوازتالپور)بستی تالپورمارکیٹ پل14پرتین ماہ سے بجلی کاٹرانسفرمرخراب کوئی پرُسان حال نہیں سیاسی شخصیت نے مکمل آنکھیں چرالیں کاروباری طبقہ تباہی کے دہانے پرجاپہنچا، اکلوتے بنیادی مرکزصحت پرموجوقیمتی ویکسین خراب حکومت کوماہانہ لاکھوں روپے کاخصارہ،غریب عوام بنیادی سہولیات سے محروم فوری اصلاح کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے تالپورمارکیٹ کاٹرانسفرمرخراب ہونے سے مارکیٹ کے لوگوں کوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے سیاسی لوگوں کوباربارکہنے سے بھی کچھ نہ ہوا،مگرواپڈہ والوں کی غنڈہ گردی کی توانتہاہ ہوگئی ہرماہ بل بھی بدستور وصول کرنے لگے،مگرسہولت دینے کی بات نہیں کرتے مارکیٹ میں موجودکاروباری طبقہ شدیدپریشانی کاشکارہے بجلی نہ ہونے سے کاروبارمکمل طورپرفلاپ ہوچکاہے،کاروباری طبقے نے میڈیانمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ جب سے بجلی آئی ہے ہم نے سکھ کاسانس نہیں لیاآئے روزکوئی ناکوئی خرابی ہوجاتی ہے مگرہم اپنی جیب سے ٹرانسفرمربنوابنواکرتنگ آچکے ہیں اب تین ماہ سے بجلی کاٹرانسفرمرجل چکاہے سیاسی لوگوں کے پاؤں پکڑپکڑکرتنگ آچکے ہیں مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی مگرہمارے کاروبارکابیڑہ بیٹھ گیاہے،اس کے علاوہ اکلوتی سرکاری ہسپتال بنیادی مرکزصحت تالپورمیں موجودویکسین بھی خراب ہورہی ہیں اورحکومت کوماہانہ لاکھوں روپے کانقصان ہورہاہے اورلوگوں کوبنیادی سہولیات بھی نہیں مل رہی عوامی اورسماجی حلقوں نے حکام بالاسے اپیل کی ہے کہ وہ مارکیٹ کونیاء ٹرانسفرمرفراہم کرکے احسان عظیم کرے اورہمارے کاروبارکونقصان ہونے سے بچایاجائے

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow