شہ سرخیاں

برف والوں کی چاندی اچانک گرمی بڑھنے سے ریٹ بھی بڑھادیئے

کوٹ چھٹہ(میرشاہنوازتالپور)موسم میں اچانک تبدیلی گرمی کی شدت میں اضافہ،برف والوں کی چاندی اچانک گرمی بڑھنے سے ریٹ بھی بڑھادیئے،عوام کوٹیکہ لگانے کیلئے مافیاکاایکا،انتظامیہ غائب تفصیل کے مطابق ماہ صیام کے چندروزوں بعدموسم اچانک گرم ہوگیاجس سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑگیااورگرمی کی شدت میں اضافے سے مافیانے بھرپورفائدہ اٹھاناشروع کر دیاا ورگرمی کے بڑھنے سے برف کے ریٹ بھی بڑھادیئے ماہ رمضان میں مافیانے مہنگائی کاطوفان برپا کر دیا ا ورروزہ داروں کولوٹنے میں ثواب سمجھنے لگے،بستی تالپورمارکیٹ توانتظامیہ کے نقشے سے بھی آؤٹ ہے اوریہاں پرکوئی چیک اینڈبیلنس نہیں جس کاجوجی چاہتاہے وہ ریٹ لگادیتاہے مگراس سے نقصان صرف غریب عوام کاہی ہورہاہے،عوامی وسماجی حلقوں میں خاصی بے چینی پائی جاتی ہے اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کمشنرڈیرہ،ڈی سی ڈیرہ اوراے سی کوٹ چھٹہ سے اپیل کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادپراس مارکیٹ کاچکرلگائیں اورمارکیٹ میں سبزی فروش،کرایانہ اوربرف کے پھٹوں کوچیک کیاکریں تاکہ عوام کوسہولت میسرآسکے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow