شہ سرخیاں

شوبز حلقوں نے پنجاب کا بجٹ مسترد جبکہ نون لیگ کے حمائتی فنکاروں نے قومی امنگوں کے مطابق قرار دے دیا

شوبز حلقوں نے پنجاب کے بجٹ2017/18کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے فنڈز مختص نہ ہونے سے ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے ،صرف غر یب فنکاروں کی مالی امداد کافی نہیں، پاکستانی فلم انڈسٹری کو پاؤں پر کھڑا کر نے کیلئے بھی اقدامات وقت کی ضرور ت ہے جبکہ (ن) لیگ کے حمایتی فنکاروں نے بجٹ کو قومی امنگوں کی تر جمانی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میگھا نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کے اندھیروں کے خاتمے کیلئے حکومت کا فنڈز مختص نہ کر نا انتہائی مایوس کن ہے ۔فلم سٹار صائمہ خان نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں فلم انڈسٹری کا نام تک لینا گوارا نہیں کیا، بدقسمتی سے حکومت کی شوبز کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں۔ فلم سٹار مہک نور نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ میں فلم انڈسٹری کا ذکر ہی نہیں، لگتا ہے حکومت نے فلم انڈسٹری کو انڈسٹری تسلیم ہی نہیں کیا۔ اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا کہ بجٹ تقریر سن کر مایوس ہوئی کیونکہ فلم انڈسٹری کیلئے کچھ نہیں کہا گیا۔ فلم سٹار میرا اور ثنا نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ اداکارہ لیلیٰ صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیر اعلی شہبا زشر یف مبارکباد کے مستحق ہیں ۔اداکارہ زارا اکبر نے بھی بجٹ کو عوام دوست قرار دیا ہے۔ادکارہ نداملک نے کہا کہ حکومت کا بجٹ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ،اداکارہ نشو بیگم نے کہا کہ فلم انڈسٹری ملک ایک اہم شعبہ ہے لیکن اس پر حکمرانوں کی توجہ نہیں ہے۔ ہدایتکار شہزاد رفیق نے کہا کہ پنجاب بجٹ میں فلم انڈسٹر ی کے ساتھ ناورا سلوک اختیارکیا گیا ہے جس کا ہمیں بہت افسوس ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow