شہ سرخیاں

عدالتی چارہ جوئی سے ڈرون حملوں میں کمی ہوئی ، شہزاد اکبر

سرگودھا( ) کسی بھی معاشرے میں جب بنیادی انسانی حقوق پامال کئے جائیں تو وہ پستی کی جانب تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے ۔ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانا بذات خود ایک بہت بڑا جرم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ماہر قانون اور محقق بیرسٹر شہزاد اکبر نے لا کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ‘‘عوامی ادراک کی عدالت میں مقدمہ’’ سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملوں کے خلاف عدالتی فورم میں آواز اٹھائی جس کا مقصد قانونی ذریعے سے آواز اٹھانا، شہریوں کو ان کے حقوق سے آگاہی دلانا اور شعور اجاگر کرنا تھا۔ بیرسٹر شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ اب پاکستان میں ڈرون حملہ نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی بنیادی وجہ عدالتی انصاف اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہے ۔ سیمینار سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد ،ڈاکٹر عثمان حمید ،سلیم اختر کچھیلا اور نصیر احمد چیمہ نے بھی خطاب کیا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow