شہ سرخیاں

قتل کے 2مجرموں کو سزائے موت اور 15لاکھ جرمانہ کا حکم

رشید نے رضوان ‘اقبال نے یاسمین بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ‘قیصر اور رمضان بری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد محمد طارق جاوید نے جرم ثابت ہونے پر رشید کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیااستغاثہ کے مطابق ملزم محمد رشید دھدھڑ کے رضوان سے اُس کی ہمشیرہ کا رشتہ حاصل کرنا چاہتا تھا مگر رضوان رضا مند نہ تھا۔ 17جنوری 2014ء کو رشید نے چاقو کے وار کر کے محمد رضوان کو موت کی نیند سلا دیاتھا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر رشید کو سزا کا حکم سنایا اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی راؤ مبشر حسن نے تھانہ واں بھچراں کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد اقبال کو عمر قید اور 5لا کھ روپے جر ما نہ کا حکم دیدیا جبکہ اسی مقدمہ کے دو ملزمان قیصر اور رمضان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔ ملزم اقبال نے 11اگست 2012 کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں یاسمین بی بی کو قتل کر دیا تھا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow