شہ سرخیاں

بھیرہ، رمضان میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں

رمضان شریف کے آتے ہی ہر چیز کے دام کئی گنا بڑھ گئے ۔فروٹ ، سبزی ، دودھ ، گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ پابندی کے باوجود قصاب کھلے عام مادہ اور لاغر جانورذبح کرکے مارکیٹ میں مقررہ نرخوں سے ہٹ کر من مانے ریٹس پر فروخت کر رہے ہیں جبکہ ویٹرنری ڈاکٹر مذبح خانے جانے کی زحمت ہی نہیں کرتے ۔ مضر صحت گوشت ، دودھ کھلے عام فروخت ہو رہا ہے ۔ انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے ۔ فلاحی ادارے ناہیدہ محبوب الہٰی فائونڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ،انجمن حقوق شہریاں کے صدر مرزا اورنگزیب ، پی پی رہناصغر علی جعفری نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ فوڈانسپکٹر بھیرہ سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ گراں فروشوں اوراشیا ء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کریں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow