شہ سرخیاں

سٹالوں پر نرخ ناموں کو نمایاں طور پرآویزاں کرنے کو یقینی بنائیں

گوجرانوالہ ( دیکھونیوز )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ رمضان بازار مہنگائی کا توڑ ثابت ہو رہے ہیں اور وزیراعلی رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ رمضان بازاروں میں آٹا‘ چینی‘ پھل و سبزیاں اوردیگر اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج فتو منڈ رمضان بازار کے اچانک معائنہ کے دوران کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد آصف نے رمضان بازار میں قائم مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر( جنرل) انجم ریاض سیٹھی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے اشیاء کی کوالٹی اور فراہمی کے متعلق دریافت کیا۔ صارفین نے کمشنر کو بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے 9 ارب روپے کی سبسڈی دے کر عام آدمی کو کافی ریلیف فراہم کیاہے صارفین نے کہا کہ آٹا اور چینی مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں اور اشیاء کی کوالٹی بھی بہتر ہے۔ کمشنر نے رمضان بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ غیر معیاری پھل و سبزیوں کے سٹال ہر گز نہ لگائے جائیں نیز چینی کی مقدار کو بھی بڑھایا جائے تاکہ تمام صارفین چینی خرید سکیں۔ کمشنر نے رمضان بازاروں میں عارضی طور پر لگائے گئے واش رومز کی ناقص صفائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کوہدایت کی کہ وہ سٹالوں پر نرخ ناموں کو نمایاں طور پرآویزاں کرنے کو یقینی بنائیں۔ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ آٹے کے تھیلوں وچینی کے پیکٹوں کاوزن چیک کیا جائے اور اگر وزن کم پایا جائے تو متعلقہ افرا دکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow